14 اور اِسرائیل نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اِفرائِیم کے سرپر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ منسّی کے سر پر رکھ دِیا ۔ اُس نے جان بُوجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھّے کیونکہ پہلوٹھا تو منسّی ہی تھا۔
15 اور اُس نے یُوسف کو برکت دی اور کہا کہخُدا جِس کے سامنے میرے باپ ابرہام اور اِضحاقنے اپنا دَور پُورا کِیا ۔وہ خُدا جِس نے ساری عُمر آج کے دِن تک میریپاسبانی کی۔
16 اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایااِن لڑکوں کو برکت دےاور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہام اور اِضحاق کا نام ہےاُسی سے یہ نامزد ہوں!اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔
17 اور یُوسف یہ دیکھ کر کہ اُس کے باپ نے اپنا دہنا ہاتھ اِفرائِیم کے سر پر رکھّا ناخُوش ہُؤا اور اُس نے اپنے باپ کا ہاتھ تھام لِیا تاکہ اُسے افرائِیم کے سر پر سے ہٹا کر منسّی کے سر پر رکھّے۔
18 اور یُوسف نے اپنے باپ سے کہا کہ اَے میرے باپ اَیسا نہ کر کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے اپنا دہنا ہاتھ اِس کے سر پر رکھ۔
19 اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے ۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا ۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔
20 اور اُس نے اُن کو اُس دِن برکت بخشی اور کہا کہ اِسرائیلی تیرا نام لے لے کر یُوں دُعا دِیا کریں گے کہ خُدا تُجھ کو اِفرائِیم اور منسّی کی مانِند اِقبال مند کرے! سو اُس نے اِفرائِیم کو منسّی پر فضِیلت دی۔