36 اورسُوتلَح کا بیٹا عِیرا ن تھا جِس سے عِیرانیوں کا خاندان چلا۔
37 یہ بنی افرائِیم کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے جو گِنے گئے وہ بتِّیس ہزار پانچ سَو تھے ۔یُوسف کے بیٹوں کے خاندان یِہی ہیں۔
38 اور بنیمِین کے بیٹے جِن سے اُن کے خاندان چلے یہ ہیں یعنی بلَع جِس سے بلَعِیوں کا خاندان چلا اور اَشبیل جِس سے اَشبیلِیوں کا خاندان چلا اور اَخِیرا م جِس سے اَخِیرامِیوں کا خاندان چلا۔
39 اورسُوفام جِس سے سُوفامِیوں کا خاندان چلا اور حُوفام جِس سے حُوفامِیوں کا خاندان چلا۔
40 بلَع کے دو بیٹے تھے ۔ ایک اَرد جِس سے اَردِیوں کا خاندان چلا ۔ دُوسرا نعما ن جِس سے نعمانِیوں کا خاندان چلا۔
41 یہ بنی بنیمِین کے گھرانے ہیں ۔ اِن میں سے جو گِنے گئے وہ پینتالِیس ہزار چھ سَو تھے۔
42 اور دان کا بیٹا جِس سے اُس کا خاندان چلا سُوحام تھا ۔ اُس سے سُوحامِیوں کا خاندان چلا ۔ دانیوں کا خاندان یِہی تھا۔