یشُوع 24:1-7 URD

1 اِس کے بعد یشُوع نے اِسرا ئیل کے سب قبِیلوں کو سِکم میں جمع کِیا اور اِسرا ئیل کے بزُرگوں اور سرداروں اور قاضِیوں اور منصبداروں کو بُلوایا اور وہ خُدا کے حضُور حاضِر ہُوئے۔

2 تب یشُوع نے اُن سب لوگوں سے کہا کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ تُمہارے آبا یعنی ابرہام اور نحُور کا باپ تارح وغیرہ قدِیم زمانہ میں بڑے دریا کے پار رہتے اور دُوسرے معبُودوں کی پرستِش کرتے تھے۔

3 اور مَیں نے تُمہارے باپ ابرہام کو بڑے دریا کے پار سے لے کر کنعا ن کے سارے مُلک میں اُس کی رہبری کی اور اُس کی نسل کو بڑھایا اور اُسے اِضحاق عِنایت کِیا۔

4 اور مَیں نے اِضحا ق کو یعقُوب اور عیسو بخشے اور عیسو کو کوہِ شعِیر دِیا کہ وہ اُس کا مالِک ہو اور یعقُوب اپنی اَولاد سمیت مِصر میں گیا۔

5 اور مَیں نے مُوسیٰ اور ہارُو ن کو بھیجا اور مِصر پر جو جو مَیں نے اُس میں کِیا اُس کے مُطابِق میری مار پڑی اور اُس کے بعد مَیں تُم کو نِکال لایا۔

6 تُمہارے باپ دادا کو مَیں نے مِصر سے نِکالا اور تُم سمُندر پر آئے ۔ تب مِصرِیوں نے رتھوں اور سواروں کو لے کر بحرِ قُلز م تک تُمہارے باپ دادا کا پِیچھا کِیا۔

7 اور جب اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی تو اُس نے تُمہارے اور مِصریوں کے درمِیان اندھیرا کر دِیا اور سمُندر کو اُن پر چڑھا لایا اور اُن کو چُھپا دِیا اور تُم نے جو کُچھ مَیں نے مِصر میں کِیا اپنی آنکھوں سے دیکھااور تُم بُہت دِنوں تک بیابان میں رہے۔