۱-سلاطِین 4 URD

سُلیما ن کےاعلےٰعُہدہ دار

1 اور سُلیما ن بادشاہ تمام اِسرا ئیل کا بادشاہ تھا۔

2 اور جو سردار اُس کے پاس تھے سو یہ تھے ۔صدُو ق کا بیٹا عزَریا ہ کاہِن۔

3 اور سِیسہ کے بیٹے الِیحور ف اور اخیاہ مُنشی تھےاور اخِیلُود کا بیٹا یہُو سفط مُورِّخ تھا۔

4 اور یہوید ع کا بیٹا بِنایا ہ لشکر کا سرداراور صدُو ق اور ابیاتر کاہِن تھے۔

5 اور ناتن کا بیٹا عزر یاہ مَنصبداروں کا داروغہ تھااور ناتن کا بیٹازبُود کاہِن اور بادشاہ کا دوست تھا۔

6 اور اخِیسر محلّ کا دِیواناور عبدا کا بیٹا ادو نرام بیگار کا مُنصرِم تھا۔

7 اور سُلیما ن نے سب اِسرا ئیل پر بارہ مَنصبدار مُقرّر کِئے جو بادشاہ اور اُس کے گھرانے کے لِئے رسد پُہنچاتے تھے ۔ ہر ایک کو سال میں مہِینہ بھر رسد پُہنچانی پڑتی تھی۔

8 اُن کے نام یہ ہیں ۔افرائِیم کے کوہِستانی مُلک میں بِن حُور۔

9 اور مقص اورسعلبِیم اور بَیت شمس اور اَیلو نبَیت حنان میں بِن دِقر۔

10 اور اربوت میں بِن حصد تھا اور شوکہ اور حِفر کیساری سرزمِین اُس کے عِلاقہ میں تھی۔

11 اور دور کے سارے مُرتفع عِلاقہ میں بِن ابِیند ابتھا اور سُلیما ن کی بیٹی طافت اُس کی بِیویتھی۔

12 اور اخیلُود کا بیٹا بعنہ تھا جِس کے سپُرد تعنک اورمجِدّو اور سارا بَیت شا ن تھا جو ضرتا ن سےمُتّصِل اور یزرعیل کے نِیچے بَیت شا ن سےابیل محُولہ تک یعنی یُقمعا م سے اُدھر تک تھا۔

13 اور بِن جبرراما ت جِلعاد میں تھا اور منسّی کےبیٹے یائِیر کی بستِیاں جو جِلعاد میں ہیں اُسکے سپُرد تِھیں اور بسن میں ارجُو ب کا عِلاقہبھی اِسی کے سپُرد تھا جِس میں ساٹھ بڑےشہر تھے جِن کی شہر پناہیں اور پِیتل کےبینڈے تھے۔

14 اور عِدُّو کا بیٹا اخیِندا ب محنایم میں تھا۔

15 اور اخِیمعض نفتا لی میں تھا ۔ اِس نے بھی سُلیما نکی بیٹی بِسمت کو بیاہ لِیا تھا۔

16 اور حُوسی کا بیٹا بعنہ آشر اور علوت میں تھا۔

17 اور فرُو ح کا بیٹا یہُو سفط اِشکار میں تھا۔

18 اور ایلہ کا بیٹا سِمعی بِنیمِین میں تھا۔

19 اور اُور ی کا بیٹا جبر جِلعاد کے عِلاقہ میں تھا جواموریوں کے بادشاہ سِیحو ن اور بسن کے بادشاہعوج کا مُلک تھا ۔اُس مُلک کا وُہی اکیلا مَنصبدار تھا۔

سُلیما ن کا دَور قَومی خُوشحالی کا دَور ہے

20 اور یہُودا ہ اور اِسرا ئیل کے لوگ کثرت میں سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند تھے اور کھاتے پِیتے اور خُوش رہتے تھے۔

21 اور سُلیما ن دریایِ فرات سے فِلستِیوں کے مُلک تک اور مِصر کی سرحدتک سب مملکتوں پر حُکمران تھا ۔ وہ اُس کے لِئے ہدئے لاتی تِھیں اور سُلیما ن کی عُمر بھر اُس کی مُطِیع رہِیں۔

22 اور سُلیما ن کی ایک دِن کی رسد یہ تھی تِیس کور مَیدہ اور ساٹھ کور آٹا۔

23 اور دس موٹے موٹے بَیل اور چرائی پر کے بِیس بَیل ۔ایک سَو بھیڑیں اور اِن کے علاوہ چکارے اور ہرن اور چھوٹے ہرن اور موٹے تازہ مُرغ۔

24 کیونکہ وہ دریایِ فرات کی اِس طرف کے سب مُلک پر تِفسح سے غزّہ تک یعنی سب بادشاہوں پر جو دریایِ فرات کی اِس طرف تھے فرمانروا تھا اور اُس کے چَوگِرد سب اطراف میں سب سے اُس کی صُلح تھی۔

25 اور سُلیما ن کی عُمر بھر یہُوداہ اور اِسرا ئیل کا ایک ایک آدمی اپنی تاک اور اپنے انجِیر کے درخت کے نِیچے دان سے بیر سبع تک امن سے رہتا تھا۔

26 اور سُلیما ن کے ہاں اُس کے رتھوں کے لِئے چالِیس ہزار تھان اور بارہ ہزار سوار تھے۔

27 اور اُن مَنصبداروں میں سے ہر ایک اپنے مہِینہ میں سُلیما ن بادشاہ کے لِئے اور اُن سب کے لِئے جو سُلیما ن بادشاہ کے دسترخوان پر آتے تھے رسد پُہنچاتا تھا ۔ وہ کِسی چِیز کی کمی نہ ہونے دیتے تھے۔

28 اور لوگ اپنے اپنے فرض کے مُطابِق گھوڑوں اور تیز رفتار سمندوں کے لِئے جَو اور بُھوسا اُسی جگہ لے آتے تھے جہاں وہ مَنصبدار ہوتے تھے۔

29 اور خُدا نے سُلیما ن کو حِکمت اور سمجھ بُہت ہی زِیادہ اور دِل کی وُسعت بھی عِنایت کی جَیسی سمُندر کے کنارے کی ریت ہوتی ہے۔

30 اور سُلیما ن کی حِکمت سب اہلِ مشرِق کی حِکمت اور مِصر کی ساری حِکمت پر فَوقِیّت رکھتی تھی۔

31 اِس لِئے کہ وہ سب آدمِیوں سے بلکہ ازرا خی ایتان اور ہیما ن اور کل کُو ل اور دردع سے جو بنی مُحول تھے زِیادہ دانِش مند تھا اور چَوگِرد کی سب قَوموں میں اُس کی شُہرت تھی۔

32 اور اُس نے تِین ہزار مثلیں کہِیں اور اُس کے ایک ہزار پانچ گِیت تھے۔

33 اور اُس نے درختوں کا یعنی لُبنان کے دیودار سے لے کر زُوفا تک کا جو دِیواروں پر اُگتا ہے بیان کِیا اور چَوپایوں اور پرِندوں اور رینگنے والے جانداروں اور مچھلِیوں کا بھی بیان کِیا۔

34 اور سب قَوموں میں سے زمِین کے سب بادشاہوں کی طرف سے جِنہوں نے اُس کی حِکمت کی شُہرت سُنی تھی لوگ سُلیما ن کی حِکمت کو سُننے آتے تھے۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22