25 اور سُلیما ن سال میں تِین بار اُس مذبح پر جو اُس نے خُداوند کے لِئے بنایا تھا سوختنی قُربانیاں اور سلامتی کے ذبِیحے گُذرانتا تھا اور اُن کے ساتھ اُس مذبح پر جو خُداوند کے آگے تھا بخُور جلاتا تھا ۔ اِس طرح اُس نے اُس گھر کو تمام کِیا۔
26 پِھر سُلیما ن بادشاہ نے عصیو ن جابر میں جو ادُوم کے مُلک میں بحرِ قُلز م کے کنارے ایلو ت کے پاس ہے جہازوں کا بیڑا بنایا۔
27 اور حِیرا م نے اپنے مُلازِم سُلیما ن کے مُلازِموں کے ساتھ اُس بیڑے میں بھیجے ۔ وہ ملاّح تھے جو سمُندر سے واقِف تھے۔
28 اور وہ اوفیر کو گئے اور وہاں سے چار سَو بِیس قِنطار سونا لے کر اُسے سُلیما ن بادشاہ کے پاس لائے۔