۲- توارِیخ 22:8-12 URD

8 اور جب یاہُو اخی ا ب کے خاندان کو سزا دے رہا تھا تو اُس نے یہُودا ہ کے سرداروں اور اخزیا ہ کے بھائیوں کے بیٹوں کو اخزیا ہ کی خِدمت کرتے پایا اور اُن کو قتل کِیا۔

9 اور اُس نے اخزیا ہ کو ڈُھونڈا (وہ سامرِیہ میں چُھپا تھا) سو وہ اُسے پکڑ کر یاہُو کے پاس لائے اور اُسے قتل کِیا اور اُنہوں نے اُسے دفن کِیا کیونکہ وہ کہنے لگے کہ وہ یہُوسفط کا بیٹا ہے جو اپنے سارے دِل سے خُداوند کا طالِب رہااور اخزیا ہ کے گھرانے میں سلطنت سنبھالنے کی طاقت کِسی میں نہ رہی۔

10 جب اخزیا ہ کی ماں عتلیا ہ نے دیکھا کہ اُس کا بیٹامَر گیا تو اُس نے اُٹھ کر یہُودا ہ کے گھرانے کی ساری شاہی نسل کو نابُود کر دِیا۔

11 لیکن بادشاہ کی بیٹی یہُوسبعت اخزیا ہ کے بیٹے یُوآ س کو بادشاہ کے بیٹوں کے بِیچ سے جو قتل کِئے گئے چُرا لے گئی اور اُسے اور اُس کی دایہ کو بِستروں کی کوٹھری میں رکھّا۔ سو یہُورا م بادشاہ کی بیٹی یہُوید ع کاہِن کی بِیوی یہُوسبعت نے (چُونکہ وہ اخزیا ہ کی بہن تھی) اُسے عتلیا ہ سے اَیسا چُھپایا کہ وہ اُسے قتل کرنے نہ پائی۔

12 اور وہ اُن کے پاس خُدا کی ہَیکل میں چھ برس تک چُھپا رہا اورعتلیا ہ مُلک پرحُکومت کرتی رہی۔