۲- توارِیخ 31:10-16 URD

10 تب سردار کاہِن عزریا ہ نے جو صدُو ق کے خاندان کا تھا اُسے جواب دِیا کہ جب سے لوگوں نے خُداوند کے گھر میں ہدئے لانا شرُوع کِیا تب سے ہم کھاتے رہے اور ہم کو کافی مِلا اور بُہت بچ رہا ہے کیونکہ خُداوند نے اپنے لوگوں کو برکت بخشی ہے اور وُہی بچا ہُؤا یہ بڑا انبار ہے۔

11 تب حِزقیاہ نے حُکم کِیا کہ خُداوند کے گھر میں کو ٹھرِیاں تیّار کریں ۔ سو اُنہوں نے اُن کو تیّار کِیا۔

12 اور وہ ہدئے اور وہ دَہ یکیاں اور مُقدّس کی ہُوئی چِیزیں دِیانت داری سے لاتے رہے اور اُن پر کنعنیا ہ لاوی مُختار تھا اور اُس کا بھائی سِمعی نائِب تھا۔

13 اور یحیئیل اور عززیا ہ اورنحات اور عساہیل اور یرِیمو ت اور یُوز بد اور اِلی ایل اور اِسماکیا ہ اور محت اور بِنایا ہ حِزقیاہ بادشاہ اور خُدا کے گھر کے سردار عزریا ہ کے حُکم سے کنعنیا ہ اور اُس کے بھائی سِمعی کے ماتحت پیشکار تھے۔

14 اور مشرِقی پھاٹک کا دربان یِمنہ لاوی کا بیٹا قور ے خُدا کی رضا کی قُربانیوں پر مُقرّر تھا تاکہ خُداوند کے ہدیوں اور پاکترِین چِیزوں کو بانٹ دِیا کرے۔

15 اور اُس کے ماتحت عدن اورمِنیمِین اور یشُو ع اور سمعیا ہ اور امریا ہ اورسکنیا ہ کاہِنوں کے شہروں میں اِس عُہدہ پر مُقرّر تھے کہ اپنے بھائیوں کو کیا بڑے کیا چھوٹے اُن کے فرِیقوں کے مُوافِق حِصّہ دِیا کریں۔

16 اور اِن کے عِلاوہ اُن کو بھی دیں جو تِین برس کی عُمر سے اور اُس سے اُوپر اُوپر مَردوں کے نسب نامہ میں شُمار کِئے گئے یعنی اُن کو جو اپنے اپنے فرِیق کی بارِیوں پراپنے اپنے ذِمّہ کی خِدمت کو ہر روز کے فرض کے مُطابِق انجام دینے کو خُداوند کے گھر میں جاتے تھے۔