۲-سلاطِین 15:10-16 URD

10 اور یبِیس کے بیٹے سلُوم نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور لوگوں کے سامنے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔

11 اور زکر یاہ کے باقی کام اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔

12 اور خُداوند کا وہ وعدہ جو اُس نے یاہُو سے کِیا یِہی تھا کہ چَوتھی پُشت تک تیرے فرزند اِسرا ئیل کے تخت پر بَیٹھیں گے ۔ سو وَیسا ہی ہُؤا۔

13 اور شاہِ یہُودا ہ عُزّیاہ کے اُنتالِیسویں برس یبِیس کا بیٹا سلُوم بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے سامرِ یہ میں مہِینہ بھر سلطنت کی۔

14 اور جاد ی کا بیٹا مناحِم تِرضہ سے چلا اور سامرِ یہ میں آیا اور یبِیس کے بیٹے سلُوم کو سامرِ یہ میں مارا اور قتل کِیا اور اُس کی جگہ بادشاہ ہو گیا۔

15 اورسلُوم کے باقی کام اور جو سازِش اُس نے کی سو دیکھو وہ اِسرا ئیل کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند ہیں۔

16 پِھر مناحِم نے تِرضہ سے جا کر تِفسح کو اور اُن سبھوں کو جو وہاں تھے اور اُس کی حُدُود کو مارا اور مارنے کا سبب یہ تھا کہ اُنہوں نے اُس کے لِئے پھاٹک نہیں کھولے تھے اور اُس نے وہاں کی سب حامِلہ عَورتوں کو چِیر ڈالا۔