۲-سموئیل 2:10-16 URD

10 (اور ساؤُل کے بیٹے اِشبو ست کی عُمر چالِیس برس کی تھی جب وہ اِسرا ئیل کا بادشاہ ہُؤا اور اُس نے دو برس بادشاہی کی)لیکن یہُوداہ کے گھرانے نے داؤُد کی پَیروی کی۔

11 اور داؤُد حبرُو ن میں بنی یہُوداہ پر سات برس چھ مہِینے تک حُکمران رہا۔

12 پِھر نیر کا بیٹا ابنیر اور ساؤُل کے بیٹے اِشبو ست کے خادِم محنایم سے جِبعُو ن میں آئے۔

13 اور ضرویا ہ کا بیٹا یوآب اور داؤُد کے مُلازِم نِکلے اور جِبعُو ن کے تالاب پر اُن سے مِلے اور دونوں فرِیق بَیٹھ گئے ۔ ایک تالاب کی اِس طرف اور دُوسرا تالاب کی دُوسری طرف۔

14 تب ابنیر نے یوآب سے کہا ذرا یہ جوان اُٹھ کر ہمارے سامنے کھیلیں ۔یوآب نے کہا اُٹھیں۔

15 تب وہ اُٹھ کر تعداد کے مُطابِق آمنے سامنے ہُوئے یعنی ساؤُل کے بیٹے اِشبو ست اور بِنیمِین کی طرف سے بارہ جوان اور داؤُد کے خادِموں میں سے بارہ آدمی۔

16 اور اُنہوں نے ایک دُوسرے کا سر پکڑ کر اپنی اپنی تلوار اپنے مُخالِف کے پہلُو میں بھونک دی ۔ سو وہ ایک ہی ساتھ گِرے اِس لِئے وہ جگہ حلقت ہصّورِ یم کہلائی ۔ وہ جِبعُو ن میں ہے۔