2 کیونکہ تِرافِیم نے بطالت کی باتیں کہی ہیں اور غَیب بِینوں نے بطالت دیکھی اور جُھوٹے خواب بیان کِئے ہیں۔ اُن کی تسلّی بے حقِیقت ہے اِس لِئے وہ بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ اُنہوں نے دُکھ پایا کیونکہ اُن کا کوئی چرواہا نہ تھا۔
3 میرا غضب چرواہوں پر بھڑکا ہے اور مَیں پیشواؤں کو سزا دُوں گا تَو بھی ربُّ الافواج نے اپنے گلّہ یعنی بنی یہُوداہ پر نظر کی ہے اور اُن کو گویا اپنا خُوب صُورت جنگی گھوڑا بنائے گا۔
4 اُن ہی میں سے کونے کا پتھّر اور کُھونٹی اور جنگی کمان اور سب حاکِم نِکلیں گے۔
5 اور وہ پہلوانوں کی طرح لڑائی میں دُشمنوں کو گلیوں کی کِیچ کی مانِند لتاڑیں گے اور وہ لڑیں گے کیونکہ خُداوند اُن کے ساتھ ہے اور سوار سراسِیمہ ہو جائیں گے۔
6 اور مَیں یہُودا ہ کے گھرانے کی تقوِیّت کرُوں گااور یُوسف کے گھرانے کو رہائی بخشُوں گااور اُن کو واپس لاؤُں گاکیونکہ مَیں اُن پر رحم کرتا ہُوںاور وہ اَیسے ہوں گے گویا مَیں نے اُن کو کبھیترک نہیں کِیا تھاکیونکہ مَیں خُداوند اُن کا خُدا ہُوں اور اُن کیسنُوں گا۔
7 اور بنی اِفرائِیم پہلوانوں کی مانِند ہوں گےاور اُن کے دِل گویا مَے سے مسرُور ہوں گےبلکہ اُن کی اَولاد بھی دیکھے گی اور شادمانیکرے گی ۔اُن کے دِل خُداوند سے خُوش ہوں گے۔
8 مَیں سِیٹی بجا کر اُن کو فراہم کرُوں گاکیونکہ مَیں نے اُن کا فِدیہ دِیا ہےاور وہ بُہت ہو جائیں گے جَیسے پہلے تھے۔