12 اور وہ خُدا جِس نے اپنانام وہاں رکھّا ہے سب بادشاہوں اور لوگوں کو جو خُداکے اُس گھر کو جو یروشلیِم میں ہے ڈھانے کی غرضسے اِس حُکم کو بدلنے کے لِئے اپنا ہاتھ بڑھائیںغارت کرے ۔ مُجھ دارا نے حُکم دے دِیا ۔ اِس پر بڑیکوشِش سے عمل ہو۔
13 تب دریا پار کے حاکِم تتّنی اور شتربوز نَی اور اُن کے رفِیقوں نے دارا بادشاہ کے فرمان بھیجنے کے سبب سے بِلاتوقُّف اُس کے مُطابِق عمل کِیا۔
14 سو یہُودیوں کے بزُرگ حَجّی نبی اور زکر یاہ بِن عِدُّو کی نبُوّت کے سبب سے تعمِیر کرتے اور کامیاب ہوتے رہے اور اُنہوں نے اِسرائیل کے خُدا کے حُکم اورخورس اور دارا اور شاہِ فارس ارتخششتا کے حُکم کے مُطابِق اُسے بنایا اور تمام کِیا۔
15 سو یہ مسکن ادار کے مہِینے کی تِیسری تارِیخ میں دارا بادشاہ کی سلطنت کے چھٹے برس تمام ہُؤا۔
16 اور بنی اِسرائیل اور کاہِنوں اور لاویوں اور اسِیری کے باقی لوگوں نے خُوشی کے ساتھ خُدا کے اِس گھر کی تقدِیس کی۔
17 اور اُنہوں نے خُدا کے اِس گھر کی تقدِیس کے مَوقع پر سَو بَیل اور دو سَو مینڈھے اور چار سَو برّے اور سارے اِسرائیل کی خطا کی قُربانی کے لِئے اِسرائیل کے قبِیلوں کے شُمار کے مُطابِق بارہ بکرے چڑھائے۔
18 اور جَیسا مُوسیٰ کی کِتاب میں لِکھا ہے اُنہوں نے کاہِنوں کو اُن کی تقسِیم اور لاویوں کو اُن کے فرِیقوں کے مُطابِق خُدا کی عِبادت کے لِئے جو یروشلیِم میں ہوتی ہے مُقرّر کِیا۔