41 اُنہوں نے اُس سے کہا اُن بدکاروں کو بُری طرح ہلاک کرے گااورباغ کا ٹھیکہ دُوسرے باغبانوں کو دے گا جو مَوسم پر اُس کو پَھل دیں۔
42 یِسُو ع نے اُن سے کہا کیا تُم نے کِتابِ مُقدّس میں کبھی نہیں پڑھاکہجِس پتّھر کو مِعماروں نے ردّ کِیا ۔وُہی کونے کے سِرے کا پتّھر ہو گیا۔یہ خُداوند کی طرف سے ہُؤااور ہماری نظر میں عجِیب ہے؟۔
43 اِس لِئے مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ خُدا کی بادشاہی تُم سے لے لی جائے گی اور اُس قَوم کو جو اُس کے پَھل لائے دے دی جائے گی۔
44 اور جو اِس پتّھرپر گِرے گاٹُکڑے ٹُکڑے ہو جائے گالیکن جِس پر وہ گِرے گااُسے پِیس ڈالے گا۔
45 اور جب سردار کاہِنوں اورفرِیسِیوں نے اُس کی تمثِیلیں سُنِیں تو سمجھ گئے کہ ہمارے حق میں کہتا ہے۔
46 اور وہ اُسے پکڑنے کی کوشِش میں تھے لیکن لوگوں سے ڈرتے تھے کیونکہ وہ اُسے نبی جانتے تھے۔