8 مُبارک ہیں وہ جو پاک دِل ہیںکیونکہ وہ خُدا کو دیکھیں گے۔
9 مُبارک ہیں وہ جو صُلح کراتے ہیںکیونکہ وہ خُدا کے بیٹے کہلائیں گے۔
10 مُبارک ہیں وہ جو راستبازی کے سبب سے ستائےگئے ہیںکیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے۔
11 جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لَعن طَعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نِسبت ناحق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔
12 خُوشی کرنا اور نِہایت شادمان ہونا کیونکہ آسمان پر تُمہارا اجر بڑا ہے اِس لِئے کہ لوگوں نے اُن نبِیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا۔
13 تُم زمِین کے نمک ہو لیکن اگر نمک کا مزہ جاتا رہے تو وہ کِس چِیز سے نمکِین کِیا جائے گا؟ پِھر وہ کِسی کام کا نہیں سِوا اِس کے کہ باہر پَھینکا جائے اور آدمِیوں کے پاؤں کے نِیچے رَوندا جائے۔
14 تُم دُنیا کے نُور ہو ۔ جو شہر پہاڑ پر بسا ہے وہ چُھپ نہیں سکتا۔