خُرُوج 32:3-9 URD

3 چُنانچہ سب لوگ اُن کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتار اُتار کر اُن کو ہارُو ن کے پاس لے آئے۔

4 اور اُس نے اُن کو اُن کے ہاتھوں سے لے کر ایک ڈھالا ہُؤا بچھڑا بنایا جِس کی صُورت چَھینی سے ٹھیک کی ۔تب وہ کہنے لگے اَے اِسرا ئیل یہی تیرا وہ دیوتا ہے جو تُجھ کو مُلکِ مِصر سے نِکال کر لایا۔

5 یہ دیکھ کر ہارُو ن نے اُس کے آگے ایک قُربان گاہ بنائی اور اُس نے اِعلان کر دِیا کہ کل خُداوند کے لِئے عِید ہو گی۔

6 اور دُوسرے دِن صُبح سویرے اُٹھ کر اُنہوں نے قُربانیاں چڑھائیں اور سلامتی کی قُربانیاں گُذرانیں ۔ پِھر اُن لوگوں نے بَیٹھ کر کھایا پِیا اور اُٹھ کر کھیل کُود میں لگ گئے۔

7 تب خُداوند نے مُوسیٰ کو کہا نِیچے جا کیونکہ تیرے لوگ جِن کو تُو مُلکِ مِصر سے نِکال لایا بِگڑ گئے ہیں۔

8 وہ اُس راہ سے جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم دِیا تھا بُہت جلد پِھر گئے ہیں ۔ اُنہوں نے اپنے لِئے ڈھالا ہُؤابچھڑا بنایا اور اُسے پُوجا اور اُس کے لِئے قُربانی چڑھا کر یہ بھی کہا کہ اَے اِسرا ئیل یہ تیرا وہ دیوتا ہے جو تُجھ کو مُلکِ مِصر سے نِکال کر لایا۔

9 اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ مَیں اِس قَوم کو دیکھتا ہُوں کہ یہ گردن کش قَوم ہے۔