زکریاہ 10:7-12 URD

7 اور بنی اِفرائِیم پہلوانوں کی مانِند ہوں گےاور اُن کے دِل گویا مَے سے مسرُور ہوں گےبلکہ اُن کی اَولاد بھی دیکھے گی اور شادمانیکرے گی ۔اُن کے دِل خُداوند سے خُوش ہوں گے۔

8 مَیں سِیٹی بجا کر اُن کو فراہم کرُوں گاکیونکہ مَیں نے اُن کا فِدیہ دِیا ہےاور وہ بُہت ہو جائیں گے جَیسے پہلے تھے۔

9 اگرچہ مَیں نے اُن کو قَوموں میں پراگندہ کِیاتَو بھی وہ اُن دُور کے مُلکوں میں مُجھے یادکریں گےاور اپنے بال بچّوں سمیت زِندہ رہیں گےاور واپس آئیں گے۔

10 مَیں اُن کو مُلکِ مِصر سے واپس لاؤُں گا اورا سُورسے جمع کرُوں گااور جِلعاد اور لُبنان کی سرزمِین میں پُہنچاؤُں گا ۔یہاں تک کہ اُن کے لِئے گُنجایش نہ ہو گی۔

11 اور وہ مُصِیبت کے سمُندر سے گُذر جائے گااور اُس کی لہروں کو مارے گااور دریایِ نِیل تہ تک سُوکھ جائے گااور ا سُور کا تکبُّر ٹُوٹ جائے گااور مِصر کا عصا جاتا رہے گا۔

12 اور مَیں اُن کو خُداوند میں تقوِیّت بخشُوں گااور وہ اُس کا نام لے کر اِدھر اُدھر چلیں گےخُداوند فرماتا ہے۔