زکریاہ 6:7-13 URD

7 اور سُرنگ گھوڑوں والا بھی نِکلا اور اُنہوں نے چاہاکہ دُنیا کی سَیر کریں اور اُس نے اُن سے کہا جاؤ دُنیا کی سَیر کرو اور اُنہوں نے دُنیا کی سَیر کی۔

8 تب اُس نے بُلند آواز سے مُجھ سے کہا دیکھ جو شِمالی مُلک کو گئے ہیں اُنہوں نے وہاں میرا جی ٹھنڈا کِیا ہے۔

9 پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا۔

10 کہ تُو آج ہی خلدی اورطُوبیا ہ اور یدعیا ہ کے پاس جا جو بابل کے ا سِیروں کی طرف سے آ کر یُوسِیا ہ بِن صفنیاہ کے گھر میں اُترے ہیں۔

11 اور اُن سے سونا چاندی لے کر تاج بنا اور یشُوع بِن یہُو صدق سردار کاہِن کو پہنا۔

12 اور اُس سے کہہ کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے اُس کے زیرِ سایہ خُوش حالی ہو گی اور وہ خُداوند کی ہَیکل کو تعمِیر کرے گا۔

13 ہاں وُہی خُداوند کی ہَیکل کو بنائے گا اور وہ صاحبِ شَوکت ہو گا اور تخت نشِین ہو کر حُکومت کرے گا اور اُس کے ساتھ کاہِن بھی تخت نشِین ہو گا اور دونوں میں صُلح و سلامتی کی مشورَت ہو گی۔