1 مُلک کے جِن لوگوں کو شاہِ بابل نبُوکد نضر بابل کو لے گیا تھا اُن اسِیروں کی اسِیری میں سے وہ جو نِکل آئے اور یروشلیِم اور یہُودا ہ میں اپنے اپنے شہر کوواپس آئے یہ ہیں۔
2 وہ زرُبّا بل ۔ یشُو ع ۔ نحمیا ہ ۔ سِرا یا ۔ رعلایا ہ۔ مرد کی ۔ بِلشا ن ۔ مِسفار ۔ بِگوَ ی ۔ رحُو م اوربعنہ کے ساتھ آئے ۔ اِسرائیلی قَوم کے مَردوں کا یہ شُمار ہے۔
3 بنی پرعُوس دو ہزار ایک سَو بہتّر۔
4 بنی سفطیاہ تِین سَو بہتّر۔
5 بنی آرخ سات سَو پچھتّر۔
6 بنی پخت موآب جو یشُو ع اور یوآ ب کی اَولاد میںسے تھے دو ہزار آٹھ سَو بارہ۔
7 بنی عَیلام ایک ہزار دو سَو چوّن۔