عزرا 4:14-20 URD

14 سو چُونکہ ہم حضُور کے دَولت خانہ کا نمککھاتے ہیں اور مُناسِب نہیں کہ ہمارے سامنے بادشاہکی تحقِیر ہواِس لِئے ہم نے لِکھ کر بادشاہ کو اِطلاع دیہے۔

15 تاکہ حضُور کے باپ دادا کے دفتر کی کِتابمیں تفتِیش کی جائے تو اُس دفتر کی کِتاب سے حضُور کومعلُوم ہوگا اور یقِین ہو جائےگا کہ یہ شہر فِتنہ انگیز شہر ہےجو بادشاہوں اور صُوبوں کو نُقصان پُہنچاتا رہا ہےاورقدِیم زمانہ سے اُس میں فساد برپا کرتے رہےہیں ۔ اِسی سبب سے یہ شہر اُجاڑ دِیا گیا تھا۔

16 اور ہمبادشاہ کو یقِین دِلاتے ہیں کہ اگر یہ شہرتعمِیر ہو اور اِسکی فصِیل بن جائے تو اِس صُورت میں حضُور کا حِصّہدریا پار کُچھ نہ رہے گا۔

17 تب بادشاہ نے رحُوم دِیوان اور شمسی مُنشی اور اُن کے باقی رفِیقوں کو جو سامر یہ اور دریا پار کے باقی مُلک میں رہتے ہیں یہ جواب بھیجا کہ سلام وغیرہ۔

18 جو خط تُم نے ہمارے پاس بھیجا وہ میرےحضُور صاف صاف پڑھا گیا۔

19 اور مَیں نے حُکمدِیا اور تفتِیش ہُوئی اور معلُوم ہُؤا کہ اِس شہر نےقدِیم زمانہ سے بادشاہوں سے بغاوت کی ہے اورفِتنہ اور فساد اُس میں ہوتا رہا ہے۔

20 اور یروشلیِممیں زورآور بادشاہ بھی ہُوئے ہیں جِنہوں نے دریا پارکے سارے مُلک پر حُکومت کی ہے اور خِراج چُنگیاور محصُول اُن کو دِیا جاتا تھا۔