عزرا 6:7-13 URD

7 خُدا کے اِسگھر کے کام میں دست اندازی نہ کرو ۔ یہُودیوں کاحاکِم اور یہُودیوں کے بزُرگ خُدا کے گھر کو اُس کیجگہ پر تعمِیر کریں۔

8 عِلاوہ اِس کے خُدا کے اِس گھرکے بنانے میں یہُودیوں کے بزُرگوں کے ساتھ تُم کوکیا کرنا ہے ۔ سو اُس کی بابت میرا یہ حُکم ہے کہ شاہیمال میں سے یعنی دریا پار کے خِراج میں سے اُنلوگوں کو بِلا توقُّف خرچ دِیا جائے تاکہ اُن کو رُکنا نہپڑے۔

9 اور آسمان کے خُدا کی سوختنی قُربانیوںکے لِئے جِس جِس چِیز کی اُن کو ضرُورت ہو یعنیبچھڑے اور مینڈھے اورحلوان اور جِتنا گیہُوں اورنمک اور مَے اور تیل وہ کاہِن جو یروشلِیم میں ہیںبتائیں وہ سب بِلا ناغہ روز بروزاُن کو دِیا جائے۔

10 تاکہ وہ آسمان کے خُدا کے حضُور راحت انگیزقُربانیاں چڑھائیں اور بادشاہ اور شاہزادوں کی عُمردرازی کے لِئے دُعا کریں۔

11 مَیں نے یہ حُکم بھیدِیا ہے کہ جو شخص اِس فرمان کو بدل دے اُس کے گھرمیں سے کڑی نِکالی جائے اور اُسے اُسی پر چڑھا کرسُولی دی جائے اور اِس بات کے سبب سے اُس کا گھرکُوڑا خانہ بنا دِیا جائے۔

12 اور وہ خُدا جِس نے اپنانام وہاں رکھّا ہے سب بادشاہوں اور لوگوں کو جو خُداکے اُس گھر کو جو یروشلیِم میں ہے ڈھانے کی غرضسے اِس حُکم کو بدلنے کے لِئے اپنا ہاتھ بڑھائیںغارت کرے ۔ مُجھ دارا نے حُکم دے دِیا ۔ اِس پر بڑیکوشِش سے عمل ہو۔

13 تب دریا پار کے حاکِم تتّنی اور شتربوز نَی اور اُن کے رفِیقوں نے دارا بادشاہ کے فرمان بھیجنے کے سبب سے بِلاتوقُّف اُس کے مُطابِق عمل کِیا۔