قُضاۃ 5:10-16 URD

10 اَے تُم سب جو سفید گدھوں پر سوار ہُؤا کرتے ہواور تُم جو نفِیس غالِیچوں پر بَیٹھتے ہواور تُم لوگ جو راستہ چلتے ہو ۔ سب اِس کا چرچا کرو۔

11 تِیر اندازوں کے شور سے دُور پنگھٹوں میںوہ خُداوند کے صادِق کاموں کایعنی اُس کی حکُومت کے اُن صادِق کاموں کا جو اِسرا ئیلمیں ہُوئے ذِکر کریں گے۔اُس وقت خُداوند کے لوگ اُتر اُتر کر پھاٹکوں پر گئے۔

12 جاگ جاگ اَے دبُور ہ !جاگ جاگ اور گِیت گا!اُٹھ اَے برق اور اپنے اسِیروں کو باندھ لے جا ۔ اَےابی نُوعم کے بیٹے!

13 اُس وقت تھوڑے سے رئِیس اور لوگ اُتر آئے۔خُداوند میری طرف سے زبردستوں کے مُقابلہ کےلِئے آیا۔

14 افرا ئِیم میں سے وہ لوگ آئے جِن کی جڑ عمالِیقمیں ہے۔تیرے پِیچھے پِیچھے اَے بِنیمِین ! تیرے لوگوں کےدرمیانمکِیر میں سے حاکِم اُتر کر آئے۔اور زبُولُو ن میں سے وہ لوگ آئے جو سِپہ سالار کا عصالِئے رہتے ہیں ۔

15 اور اِشکار کے سردار دبُور ہ کے ساتھ ساتھ تھے۔جَیسا اِشکار وَیسا ہی برق تھا۔وہ لوگ اُس کے ہمراہ جھپٹ کر وادی میں گئے۔رُوبِن کی ندِیوں کے پاسبڑے بڑے اِرادے دِل میں ٹھانے گئے۔

16 تُو اُن سِیٹِیوں کو سُننے کے لِئے جو بھیڑ بکریوں کےلِئے بجاتے ہیں۔بھیڑ سالوں کے بِیچ کیوں بَیٹھارہا؟رُوبِن کی ندیوں کے پاس۔دِلوں میں بڑا تردُّد تھا۔