قُضاۃ 5:12-18 URD

12 جاگ جاگ اَے دبُور ہ !جاگ جاگ اور گِیت گا!اُٹھ اَے برق اور اپنے اسِیروں کو باندھ لے جا ۔ اَےابی نُوعم کے بیٹے!

13 اُس وقت تھوڑے سے رئِیس اور لوگ اُتر آئے۔خُداوند میری طرف سے زبردستوں کے مُقابلہ کےلِئے آیا۔

14 افرا ئِیم میں سے وہ لوگ آئے جِن کی جڑ عمالِیقمیں ہے۔تیرے پِیچھے پِیچھے اَے بِنیمِین ! تیرے لوگوں کےدرمیانمکِیر میں سے حاکِم اُتر کر آئے۔اور زبُولُو ن میں سے وہ لوگ آئے جو سِپہ سالار کا عصالِئے رہتے ہیں ۔

15 اور اِشکار کے سردار دبُور ہ کے ساتھ ساتھ تھے۔جَیسا اِشکار وَیسا ہی برق تھا۔وہ لوگ اُس کے ہمراہ جھپٹ کر وادی میں گئے۔رُوبِن کی ندِیوں کے پاسبڑے بڑے اِرادے دِل میں ٹھانے گئے۔

16 تُو اُن سِیٹِیوں کو سُننے کے لِئے جو بھیڑ بکریوں کےلِئے بجاتے ہیں۔بھیڑ سالوں کے بِیچ کیوں بَیٹھارہا؟رُوبِن کی ندیوں کے پاس۔دِلوں میں بڑا تردُّد تھا۔

17 جِلعاد یَرد ن کے پاررہااور دان کشتِیوں میں کیوں رہ گیا؟آشر سمُندر کے بندر کے پاس بَیٹھا ہی رہااور اپنی کھاڑیوں کے آس پاس جم گیا۔

18 زبُولُون اپنی جان پر کھیلنے والے لوگ تھےاور نفتالی بھی مُلک کے اُونچے اُونچے مقاموں پر اَیساہی نِکلا۔