قُضاۃ 5:24-30 URD

24 حِبر قینی کی بِیوی یاعیلسب عَورتوں سے مُبارک ٹھہرے گی۔جو عَورتیں ڈیروں میں ہیں اُن سے وہ مُبارک ہو گی۔

25 سِیسرا نے پانی مانگا ۔ اُس نے اُسے دُودھ دِیا۔امِیروں کی قاب میں وہ اُس کے لِئے مکّھن لائی۔

26 اُس نے اپنا ہاتھ میخ کواور اپنا دہنا ہاتھ بڑھئِیوں کے میخچُو کو لگایااور میخچُو سے اُس نے سِیسرا کو مارا ۔ اُس نے اُس کے سرکو پھوڑڈالااور اُس کی کنپٹِیوں کو وار پار چھید دِیا ۔

27 اُس کے پاؤں پر وہ جُھکا ۔ وہ گِرا اور پڑا رہا۔اُس کے پاؤں پر وہ جُھکا اور گِرا۔جہاں وہ جُھکا تھا وہِیں وہ مَر کر گِرا۔

28 سِیسرا کی ماں کِھڑکی سے جھانکی اور چِلاّئی۔اُس نے جِھلمِلی کی اوٹ سے پُکاراکہ اُس کے رتھ کے آنے میں اِتنی دیر کیوں لگی؟اُس کے رتھوں کے پہئے کیوں اٹک گئے؟

29 اُس کی دانِش مند عَورتوں نے جواب دِیابلکہ اُس نے اپنے کو آپ ہی جواب دِیا۔

30 کیا اُنہوں نے لُوٹ کو پا کر اُسے بانٹ نہیں لِیاہے؟کیا ہر مَرد کو ایک ایک بلکہ دو دو کُنواریاںاور سِیسرا کو رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹبلکہ بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹاور دونوں طرف بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگارنگکپڑوں کی لُوٹجو اسِیروں کی گردنوں پر لدی ہو نہیں مِلی؟