قُضاۃ 5:26-31 URD

26 اُس نے اپنا ہاتھ میخ کواور اپنا دہنا ہاتھ بڑھئِیوں کے میخچُو کو لگایااور میخچُو سے اُس نے سِیسرا کو مارا ۔ اُس نے اُس کے سرکو پھوڑڈالااور اُس کی کنپٹِیوں کو وار پار چھید دِیا ۔

27 اُس کے پاؤں پر وہ جُھکا ۔ وہ گِرا اور پڑا رہا۔اُس کے پاؤں پر وہ جُھکا اور گِرا۔جہاں وہ جُھکا تھا وہِیں وہ مَر کر گِرا۔

28 سِیسرا کی ماں کِھڑکی سے جھانکی اور چِلاّئی۔اُس نے جِھلمِلی کی اوٹ سے پُکاراکہ اُس کے رتھ کے آنے میں اِتنی دیر کیوں لگی؟اُس کے رتھوں کے پہئے کیوں اٹک گئے؟

29 اُس کی دانِش مند عَورتوں نے جواب دِیابلکہ اُس نے اپنے کو آپ ہی جواب دِیا۔

30 کیا اُنہوں نے لُوٹ کو پا کر اُسے بانٹ نہیں لِیاہے؟کیا ہر مَرد کو ایک ایک بلکہ دو دو کُنواریاںاور سِیسرا کو رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹبلکہ بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگا رنگ کپڑوں کی لُوٹاور دونوں طرف بیل بُوٹے کڑھے ہُوئے رنگارنگکپڑوں کی لُوٹجو اسِیروں کی گردنوں پر لدی ہو نہیں مِلی؟

31 اَے خُداوند! تیرے سب دُشمن اَیسے ہی ہلاکہو جائیں ۔لیکن اُس کے پِیار کرنے والے آفتاب کی مانِند ہوںجب وہ آب و تاب کے ساتھ طلُوع ہوتاہے۔اور مُلک میں چالِیس برس امن رہا۔