نحمیاہ 9:20-26 URD

20 اور تُو نے اپنی نیک رُوح بھی اُن کی تربِیّت کےلِئے بخشیاورمنّ کو اُن کے مُنہ سے نہ روکا اور اُن کو پِیاسبُجھانے کو پانی دِیا۔

21 چالِیس برس تک تُو بیابان میں اُن کی پرورِش کرتارہا۔وہ کِسی چِیز کے مُحتاج نہ ہُوئے ۔نہ تو اُن کے کپڑے پُرانے ہُوئےاور نہ اُن کے پاؤں سُوجے۔

22 اِس کے سِوا تُو نے اُن کو مملکتیں اور اُمّتیں بخشِیںجِن کو تُو نے اُن کے حِصّوں کے مُطابِق اُن کو بانٹدِیا۔چُنانچہ وہ سِیحُو ن کے مُلک اور شاہِ حسبو ن کے مُلک اوربسن کے بادشاہ عوج کے مُلک پر قابِضہُوئے۔

23 اور تُو نے اُن کی اَولاد کو بڑھا کر آسمان کے سِتاروں کیمانِند کر دِیااور اُن کو اُس مُلک میں لایاجِس کی بابت تُو نے اُن کے باپ دادا سے کہا تھا کہ وہجا کراُس پر قبضہ کریں۔

24 سو اُن کی اَولاد نے آ کر اِس مُلک پر قبضہ کِیااورتُو نے اُن کے آگے اِس مُلک کے باشِندوں یعنیکنعانیوں کو مغلُوب کِیااور اُن کو اُن کے بادشاہوں اور اِس مُلک کے لوگوںسمیت اُن کے ہاتھ میں کر دِیا کہ جَیسا چاہیںوَیسا اُن سے کریں۔

25 سو اُنہوں نے فصِیل دار شہروںاور زرخیز مُلک کو لے لِیا اور وہ سب طرح کے اچّھےمال سے بھرے ہُوئے گھروںاور کھودے ہُوئے کُنوؤں اور بُہت سے انگُورِستانوںاورزَیتُون کے باغوں اور پَھل دار درختوںکے مالِک ہُوئے۔پِھر وہ کھا کر سیر ہُوئے اور موٹے تازہ ہو گئےاورتیرے بڑے اِحسان سے نِہایت حظ اُٹھایا۔

26 تَو بھی وہ نافرمان ہو کر تُجھ سے باغی ہُوئےاور اُنہوں نے تیری شرِیعت کو پِیٹھ پِیچھے پھینکااور تیرے نبیوں کو جو اُن کے خِلاف گواہی دیتے تھےتاکہ اُن کو تیری طرف پِھرا لائیں قتل کِیااور اُنہوں نے غُصّہ دِلانے کے بڑے بڑے کامکِئے۔