ہوسیعَِ 11:3-9 URD

3 مَیں نے بنی اِفرائِیم کو چلنا سِکھایا ۔مَیں نے اُن کو گود میں اُٹھایالیکن اُنہوں نے نہ جانا کہ مَیں ہی نے اُن کوصِحت بخشی۔

4 مَیں نے اُن کو اِنسانی رِشتوں اور مُحبّت کی ڈوریوںسے کھینچا ۔مَیں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُؤااُتارنے والوں کی مانِند ہُؤااور مَیں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔

5 وہ پِھر مُلکِ مِصر میں نہ جائیں گے بلکہ اسُور اُن کابادشاہ ہو گا کیونکہ وہ واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔

6 تلوار اُن کے شہروں پر آ پڑے گی اور اُن کے اڑبنگوں کو کھا جائے گی اور یہ اُن ہی کی مشورَت کا نتِیجہ ہو گا۔

7 کیونکہ میرے لوگ مُجھ سے برگشتگی پر آمادہ ہیں ۔ باوُجُودیکہ اُنہوں نے اُن کو بُلایا کہ حق تعالیٰ کی طرف رجُوع لائیں لیکن کِسی نے نہ چاہا کہ اُس کی تمجِید کرے۔

8 اَے اِفرائِیم مَیں تُجھ سے کیونکر دست بردار ہو جاؤُں؟اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیونکر ترک کرُوں؟مَیں کیونکر تُجھے ادمہ کی مانِند کرُوںاور ضِبوئِیم کی مانِندبناؤُں؟میرا دِل مُجھ میں پیچ کھاتا ہے۔میری شفقت مَوجزن ہے۔

9 مَیں اپنے قہر کی شِدّت کے مُطابِق عمل نہیں کرُوں گا ۔مَیں ہرگِز اِفرائِیم کو ہلاک نہ کرُوں گاکیونکہ مَیں اِنسان نہیں ۔ خُدا ہُوں ۔ تیرےدرمِیان سکُونت کرنے والا قدُّوساور مَیں قہر کے ساتھ نہیں آؤُں گا۔