1 اُس وقت رُوح یِسُو ع کو جنگل میں لے گیا تاکہ اِبلِیس سے آزمایا جائے۔
2 اور چالِیس دِن اور چالِیس رات فاقہ کر کے آخِر کواُسے بُھوک لگی۔
3 اور آزمانے والے نے پاس آ کر اُس سے کہا اگر تُو خُداکا بیٹا ہے تو فرما کہ یہ پتّھر روٹِیاں بن جائیں۔
4 اُس نے جواب میں کہا لِکھا ہے کہ آدمی صِرف روٹی ہی سے جِیتا نہ رہے گابلکہ ہر بات سے جو خُدا کے مُنہ سے نِکلتی ہے۔
5 تب اِبلِیس اُسے مُقدّس شہر میں لے گیا اور ہَیکل کے کنگُرے پر کھڑا کر کے اُس سے کہا کہ۔
6 اگر تُو خُدا کا بیٹا ہے تو اپنے تئِیں نِیچے گِرا دے کیونکہ لِکھا ہے کہوہ تیری بابت اپنے فرشتوں کو حُکم دے گااور وہ تُجھے ہاتھوں پر اُٹھا لیں گےاَیسا نہ ہو کہ تیرے پاؤں کو پتّھرسے ٹھیس لگے۔