زکریاہ 9:6-12 URD

6 اور ایک اجنبی زادہ اشدُود میں تخت نشِین ہو گا اور مَیں فلِستِیوں کا فخر مِٹاؤُں گا۔

7 اور مَیں اُس کے خُون کو اُس کے مُنہ سے اور اُس کی مکرُوہات اُس کے دانتوں سے نِکال ڈالُوں گا اور وہ بھی ہمارے خُدا کے لِئے بقِیّہ ہو گا اور وہ یہُوداہ میں سردار ہو گا اور عقرُونی یبُوسِیوں کی مانِند ہوں گے۔

8 اور مَیں مُخالِف فَوج کے مُقابِل اپنے گھر کی چاروں طرف خَیمہ زن ہُوں گا تاکہ کوئی اُس میں سے آمد و رفت نہ کر سکے ۔ پِھر کوئی ظالِم اُن کے درمِیان سے نہ گُذرے گا کیونکہ اب مَیں نے اپنی آنکھوں سے دیکھ لِیا ہے۔

9 اَے بِنتِ صِیُّون تُو نِہایت شادمان ہو ۔اَے دُخترِ یروشلیِم خُوب للکارکیونکہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے ۔وہ صادِق ہے اور نجات اُس کے ہاتھ میں ہے ۔وہ حلِیم ہے اور گدھے پر بلکہ جوان گدھے پرسوار ہے۔

10 اور مَیں افرائِیم سے رتھاور یروشلیِم سے گھوڑے کاٹ ڈالُوں گااور جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گیاور وہ قَوموں کو صُلح کا مُژدہ دے گااور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تکاور دریایِ فرات سے اِنتہایِ زمِین تک ہو گی۔

11 اور تیری بابت یُوں ہے کہ تیرے عہد کے خُونکے سبب سےمَیں تیرے اسِیروں کو اندھے کنُوئیں سےنِکال لایا۔

12 مَیں آج بتاتا ہُوں کہ تُجھ کو دو چند اجر دُوں گااَے اُمّیدوار اسِیروقلعہ میں واپس آؤ۔