61 اور کاہِنوں کی اَولاد میں سے بنی حبایاہ ۔ بنی ہقوص۔ بنی برزِلّی جِس نے جِلعادی برزِ لّی کی بیٹیوں میں سے ایک کو بیاہ لِیا اور اُن کے نام سے کہلایا۔
62 اُنہوں نے اپنی سند اُن کے درمِیان جو نسب ناموں کے مُطابِق گِنے گئے تھے ڈُھونڈی پر نہ پائی ۔ اِس لِئے وہ ناپاک سمجھے گئے اور کہانت سے خارِج ہُوئے۔
63 اور حاکِم نے اُن سے کہا کہ جب تک کوئی کاہِن اُورِیم وتمِّیم لِئے ہُوئے نہ اُٹھے تب تک وہ پاکترِین چِیزوں میں سے نہ کھائیں۔
64 ساری جماعت مِل کر بیالِیس ہزار تِین سَوساٹھ کی تھی۔
65 اِن کے عِلاوہ اُن کے غُلاموں اور لَونڈیوں کاشُمارسات ہزار تِین سَو سَینتِیس تھااور اُن کے ساتھ دو سَوگانے والے اور گانے والِیاںتِھیں۔
66 اُن کے گھوڑے سات سَو چھتِّیس ۔اُن کے خچّر دو سَو پَینتالِیس۔
67 اُن کے اُونٹ چار سَو پَینتِیساور اُن کے گدھے چھ ہزارسات سَو بِیس تھے۔