عزرا 7:22-28 URD

22 یعنی سَو قِنطار چاندی اورسَو کُر گیہُوں اور سَوبَت مَے اور سَو بَت تیل تک اورنمک بے اندازہ۔

23 جو کُچھ آسمان کے خُدا نےحُکم کِیا ہے سو ٹِھیک وَیسا ہی آسمان کے خُدا کے گھرکے لِئے کِیا جائے کیونکہ بادشاہ اور شاہزادوں کیمملکت پر غضب کیوں بھڑکے؟۔

24 اور تُم کو ہمآگاہ کرتے ہیں کہ کاہِنوں اور لاویوں اور گانےوالوں اور دربانوں اور نتنیِم اور خُدا کے اِس گھر کےخادِموں میں سے کِسی پر خِراج چُنگی یا محصُول لگاناجائِز نہ ہو گا۔

25 اور اَے عزرا تُو اپنے خُدا کی اُس دانِشکے مُطابِق جو تُجھ کو عِنایت ہُوئی حاکِموں اورقاضِیوں کو مُقرّرکر تاکہ دریا پار کے سب لوگوں کا جوتیرے خُدا کی شرِیعت کو جانتے ہیں اِنصاف کریںاور تُم اُس کو جو نہ جانتا ہو سِکھاؤ۔

26 اور جو کوئیتیرے خُدا کی شرِیعت پر اور بادشاہ کے فرمان پر عملنہ کرے اُس کو بِلا توقُّف قانُونی سزا دی جائے ۔ خواہمَوت یا جلاوطنی یا مال کی ضبطی یا قَیدکی۔

27 خُداوند ہمارے باپ دادا کا خُدا مُبارک ہو جِس نے یہ بات بادشاہ کے دِل میں ڈالی کہ خُداوند کے گھر کو جویروشلیِم میں ہے آراستہ کرے۔

28 اور بادشاہ اور اُس کے مُشِیروں کے حضُور اور بادشاہ کے سب عالی قدر سرداروں کے آگے اپنی رحمت مُجھ پر کی اور مَیں نے خُداوند اپنے خُدا کے ہاتھ سے جو مُجھ پرتھا تقوِیّت پائی اور مَیں نے اِسرائیل میں سے خاص لوگوں کو اِکٹّھا کِیا کہ وہ میرے ہمراہ چلیں۔