عزرا 8:24-30 URD

24 تب مَیں نے سردار کاہِنوں میں سے بارہ کو یعنی سرِبیا ہ اور حسبیا ہ اور اُن کے ساتھ اُن کے بھائیوں میں سے دس کو الگ کِیا۔

25 اور اُن کو وہ چاندی سونا اور ظرُوف یعنی وہ ہدیہ جوہمارے خُدا کے گھر کے لِئے بادشاہ اور اُس کے وزِیروں اور امِیروں اور تمام اِسرائیل نے جو وہاں حاضِر تھے نذر کِیا تھا تول دِیا۔

26 مَیں ہی نے اُن کے ہاتھ میںساڑھے چھ سو قِنطار چاندیاور سَو قِنطار چاندی کے برتن اور سَو قِنطار سونا۔

27 اور سونے کے بِیس پِیالے جو ہزار دِرہم کے تھےاورچوکھے چمکتے ہُوئے پِیتل کے دو برتن جو سونے کیطرح قِیمتی تھے تول کر دِئے۔

28 اور مَیں نے اُن سے کہا کہ تُم خُداوند کے لِئے مُقدّس ہو اور یہ برتن بھی مُقدّس ہیں اور یہ چاندی اور سونا خُداوند تُمہارے باپ دادا کے خُدا کے لِئے رضا کی قُربانی ہے۔

29 سو ہوشیار رہنا جب تک یروشلیِم میں خُداوند کے گھرکی کوٹھرِیوں میں سردار کاہِنوں اور لاویوں اور اِسرائیل کے آبائی خاندانوں کے امِیروں کے سامنے اُن کو تول نہ دو اُن کی حِفاظت کرنا۔

30 سو کاہِنوں اور لاویوں نے سونے اور چاندی اور برتنوں کو تول کر لِیا تاکہ اُن کو یروشلیِم میں ہمارے خُداکے گھر میں پُہنچائیں۔