زکریاہ 9:10-16 URD

10 اور مَیں افرائِیم سے رتھاور یروشلیِم سے گھوڑے کاٹ ڈالُوں گااور جنگی کمان توڑ ڈالی جائے گیاور وہ قَوموں کو صُلح کا مُژدہ دے گااور اُس کی سلطنت سمُندر سے سمُندر تکاور دریایِ فرات سے اِنتہایِ زمِین تک ہو گی۔

11 اور تیری بابت یُوں ہے کہ تیرے عہد کے خُونکے سبب سےمَیں تیرے اسِیروں کو اندھے کنُوئیں سےنِکال لایا۔

12 مَیں آج بتاتا ہُوں کہ تُجھ کو دو چند اجر دُوں گااَے اُمّیدوار اسِیروقلعہ میں واپس آؤ۔

13 کیونکہ مَیں نے یہُوداہ کو کمان کی طرح جُھکایااور افرائِیم کو تِیر کی طرح لگایااور اَے صِیُّون مَیں تیرے فرزندوں کو یُونان کےفرزندوں کے خِلاف برانگیختہ کرُوں گااور تُجھے پہلوان کی تلوار کی مانِند بناؤُں گا۔

14 اور خُداوند اُن کے اُوپر دِکھائی دے گااور اُس کے تِیر بِجلی کی طرح نِکلیں گے ۔ہاں خُداوند خُدا نرسِنگا پُھونکے گااور جنُوبی بگُولوں کے ساتھ خُرُوج کرے گا۔

15 اور ربُّ الافواج اُن کی حِمایت کرے گااور وہ دُشمنوں کو نِگلیں گےاور فلاخن کے پتّھروں کو پایمال کریں گےاورپی کر متوالوں کی مانِند شور مچائیں گےاور کٹوروں اور مذبح کے کونوں کی مانِند معمُورہوں گے۔

16 اور خُداوند اُن کا خُدا اُس روز اُن کواپنی بھیڑوں کی طرح بچا لے گاکیونکہ وہ تاج کے جوا ہِر کی مانِند ہوں گےجو اُس کے مُلک میں سرفراز ہوں گے۔