عزرا 3:3-9 URD

3 اور اُنہوں نے مذبح کو اُس کی جگہ پر رکھّا کیونکہ اُن اطراف کی قَوموں کے سبب سے اُن کو خَوف رہا اور وہ اُس پر خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانیاں یعنی صُبح و شام کی سوختنی قُربانیاں چڑھانے لگے۔

4 اور اُنہوں نے نوِشتہ کے مُطابِق خَیموں کی عِید منائی اور روز کی سوختنی قُربانِیاں گِن گِن کر جَیسا جِس دِن کا فرض تھا دستُور کے مُوافِق چڑھائِیں۔

5 اُس کے بعد دائِمی سوختنی قُربانی اور نئے چاند کی اورخُداوند کی اُن سب مُقرّرہ عِیدوں کی جو مُقدّس ٹھہرائی گئی تِھیں اور ہر شخص کی طرف سے اَیسی قُربانیاں چڑھائِیں جو رضا کی قُربانی خُوشی سے خُداوند کے لِئے گُذرانتاتھا۔

6 ساتویں مہِینے کی پہلی تارِیخ سے وہ خُداوند کے لِئے سوختنی قُربانیاں چڑھانے لگے پر خُداوند کی ہَیکل کی بُنیاد ہنُوز ڈالی نہ گئی تھی۔

7 اور اُنہوں نے مِعماروں اور بڑھیوں کی نقدی دی اورصَیدانیوں اور صُوریوں کو کھانا پِینا اور تیل دِیاتاکہ وہ دیودار کے لٹّھے لُبنا ن سے یافا کو سمُندرکی راہ سے لائیں جَیسا اُن کو شاہِ فارس خورس سے پروانہ مِلا تھا۔

8 پِھر اُن کے خُدا کے گھر میں جو یروشلیِم میں ہے آپُہنچنے کے بعد دُوسرے برس کے دُوسرے مہِینے میں زرُبّابل بن سِالتی ایل اور یشُوع بِن یُوصد ق نے اور اُن کے باقی بھائی کاہِنوں اور لاویوں اور سبھوں نے جو اسِیری سے لَوٹ کر یروشلیِم کو آئے تھے کام شرُوع کِیا اورلاویوں کو جو بِیس برس کے اور اُس سے اُوپر تھے مُقرّرکِیا کہ خُداوند کے گھر کے کام کی نِگرانی کریں۔

9 تب یشُوع اور اُس کے بیٹے اور بھائی اور قدمی ایل اور اُس کے بیٹے جو یہُودا ہ کی نسل سے تھے مِل کر اُٹھے کہ خُدا کے گھر میں کارِیگروں کی نِگرانی کریں اور بنی حنداد بھی اور اُن کے بیٹے اور بھائی جو لاوی تھے اُن کے ساتھ تھے۔