1 رب کا شکر کرو، کیونکہ وہ بھلا ہے، اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔
2 اسرائیل کہے، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
3 ہارون کا گھرانا کہے، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
4 رب کا خوف ماننے والے کہیں، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
5 مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا تو رب نے میری سن کر میرے پاؤں کو کھلے میدان میں قائم کر دیا ہے۔