حزقی ایل 6:10-14 UGV

10 اُس وقت وہ جان لیں گے کہ مَیں رب ہوں، کہ اُن پر یہ آفت لانے کا اعلان کرتے وقت مَیں خالی باتیں نہیں کر رہا تھا‘۔“

11 پھر رب قادرِ مطلق نے مجھ سے فرمایا، ”تالیاں بجا کر پاؤں زور سے زمین پر مار! ساتھ ساتھ یہ کہہ، ’اسرائیلی قوم کی گھنونی حرکتوں پر افسوس! وہ تلوار، کال اور مہلک بیماریوں کی زد میں آ کر ہلاک ہو جائیں گے۔

12 جو دُور ہے وہ مہلک وبا سے مر جائے گا، جو قریب ہے وہ تلوار سے قتل ہو جائے گا، اور جو بچ جائے وہ بھوکے مرے گا۔ یوں مَیں اپنا غضب اُن پر نازل کروں گا۔

13 وہ جان لیں گے کہ مَیں رب ہوں جب اُن کے مقتول اُن کے بُتوں کے درمیان، اُن کی قربان گاہوں کے ارد گرد، ہر پہاڑ اور پہاڑ کی چوٹی پر اور ہر ہرے درخت اور بلوط کے گھنے درخت کے سائے میں نظر آئیں گے۔ جہاں بھی وہ اپنے بُتوں کو خوش کرنے کے لئے کوشاں رہے وہاں اُن کی لاشیں پائی جائیں گی۔

14 مَیں اپنا ہاتھ اُن کے خلاف اُٹھا کر ملک کو یہوداہ کے ریگستان سے لے کر دِبلہ تک تباہ کر دوں گا۔ اُن کی تمام آبادیاں ویران و سنسان ہو جائیں گی۔ تب وہ جان لیں گے کہ مَیں ہی رب ہوں۔“