10 مَیں ایمان لایا اور اِس لئے بولا، ”مَیں شدید مصیبت میں پھنس گیا ہوں۔“
11 مَیں سخت گھبرا گیا اور بولا، ”تمام انسان دروغ گو ہیں۔“
12 جو بھلائیاں رب نے میرے ساتھ کی ہیں اُن سب کے عوض مَیں کیا دوں؟
13 مَیں نجات کا پیالہ اُٹھا کر رب کا نام پکاروں گا۔
14 مَیں رب کے حضور اُس کی ساری قوم کے سامنے ہی اپنی مَنتیں پوری کروں گا۔
15 رب کی نگاہ میں اُس کے ایمان داروں کی موت گراں قدر ہے۔
16 اے رب، یقیناً مَیں تیرا خادم، ہاں تیرا خادم اور تیری خادمہ کا بیٹا ہوں۔ تُو نے میری زنجیروں کو توڑ ڈالا ہے۔