3 ہارون کا گھرانا کہے، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
4 رب کا خوف ماننے والے کہیں، ”اُس کی شفقت ابدی ہے۔“
5 مصیبت میں مَیں نے رب کو پکارا تو رب نے میری سن کر میرے پاؤں کو کھلے میدان میں قائم کر دیا ہے۔
6 رب میرے حق میں ہے، اِس لئے مَیں نہیں ڈروں گا۔ انسان میرا کیا بگاڑ سکتا ہے؟
7 رب میرے حق میں ہے اور میرا سہارا ہے، اِس لئے مَیں اُن کی شکست دیکھ کر خوش ہوں گا جو مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔
8 رب میں پناہ لینا انسان پر اعتماد کرنے سے کہیں بہتر ہے۔
9 رب میں پناہ لینا شرفا پر اعتماد کرنے سے کہیں بہتر ہے۔