62 آدھی رات کو مَیں جاگ اُٹھتا ہوں تاکہ تیرے راست فرمانوں کے لئے تیرا شکر کروں۔
63 مَیں اُن سب کا ساتھی ہوں جو تیرا خوف مانتے ہیں، اُن سب کا دوست جو تیری ہدایات پر عمل کرتے ہیں۔
64 اے رب، دنیا تیری شفقت سے معمور ہے۔ مجھے اپنے احکام سکھا!
65 اے رب، تُو نے اپنے کلام کے مطابق اپنے خادم سے بھلائی کی ہے۔
66 مجھے صحیح امتیاز اور عرفان سکھا، کیونکہ مَیں تیرے احکام پر ایمان رکھتا ہوں۔
67 اِس سے پہلے کہ مجھے پست کیا گیا مَیں آوارہ پھرتا تھا، لیکن اب مَیں تیرے کلام کے تابع رہتا ہوں۔
68 تُو بھلا ہے اور بھلائی کرتا ہے۔ مجھے اپنے آئین سکھا!