1 زیارت کا گیت۔مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔
2 یقیناً تُو اپنی محنت کا پھل کھائے گا۔ مبارک ہو، کیونکہ تُو کامیاب ہو گا۔
3 گھر میں تیری بیوی انگور کی پھل دار بیل کی مانند ہو گی، اور تیرے بیٹے میز کے ارد گرد بیٹھ کر زیتون کی تازہ شاخوں کی مانند ہوں گے۔
4 جو آدمی رب کا خوف مانے اُسے ایسی ہی برکت ملے گی۔