1 داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔اے رب، مجھے شریروں سے چھڑا اور ظالموں سے محفوظ رکھ۔
2 دل میں وہ بُرے منصوبے باندھتے، روزانہ جنگ چھیڑتے ہیں۔
3 اُن کی زبان سانپ کی زبان جیسی تیز ہے، اور اُن کے ہونٹوں میں سانپ کا زہر ہے۔ (سِلاہ)
4 اے رب، مجھے بےدین کے ہاتھوں سے محفوظ رکھ، ظالم سے مجھے بچائے رکھ، اُن سے جو میرے پاؤں کو ٹھوکر کھلانے کے منصوبے باندھ رہے ہیں۔