1 داؤد کا زبور۔شریروں کے باعث بےچین نہ ہو جا، بدکاروں پر رشک نہ کر۔
2 کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد ہی مُرجھا جائیں گے، ہریالی کی طرح جلد ہی سوکھ جائیں گے۔
3 رب پر بھروسا رکھ کر بھلائی کر، ملک میں رہ کر وفاداری کی پرورش کر۔
4 رب سے لطف اندوز ہو تو جو تیرا دل چاہے وہ تجھے دے گا۔
5 اپنی راہ رب کے سپرد کر۔ اُس پر بھروسا رکھ تو وہ تجھے کامیابی بخشے گا۔
6 تب وہ تیری راست بازی سورج کی طرح طلوع ہونے دے گا اور تیرا انصاف دوپہر کی روشنی کی طرح چمکنے دے گا۔