یرمِیاہ 4:16-22 URD

16 قَوموں کو خبر دو ۔ دیکھو یروشلیِم کی بابت مُنادی کرو کہ مُحاصرہ کرنے والے دُور کے مُلک سے آتے ہیں اوریہُودا ہ کے شہروں کے مُقابِل للکاریں گے۔

17 کھیت کے رکھوالوں کی مانِند وہ اُسے چاروں طرف سے گھیریں گے کیونکہ اُس نے مُجھ سے بغاوت کی خُداوند فرماتا ہے۔

18 تیری چال اور تیرے کاموں سے یہ مُصِیبت تُجھ پر آئی ہے ۔ یہ تیری شرارت ہے ۔ یہ بُہت تلخ ہے کیونکہ یہ تیرے دِل تک پُہنچ گئی ہے۔

19 ہائے میرا دِل! میرے پردۂِ دِل میں درد ہے ۔میرادِل بے تاب ہے ۔مَیں چُپ نہیں رہ سکتاکیونکہ اَے میری جان! تُو نے نرسِنگے کی آوازاور لڑائی کی للکار سُن لی ہے۔

20 شِکست پر شِکست کی خبر آتی ہے ۔یقِیناً تمام مُلک برباد ہو گیا ۔میرے خَیمے ناگہاناور میرے پردے ایک دم میں غارت کِئے گئے۔

21 مَیں کب تک یہ جھنڈا دیکُھوںاور نرسِنگے کی آواز سنُوں؟۔

22 فی الحقِیقت میرے لوگ احمق ہیں ۔اُنہوں نے مُجھے نہیں پہچانا ۔وہ بے شعُور بچّے ہیں اور اِمتیاز نہیں رکھتےبُرے کام کرنے میں ہوشیار ہیںپر نیکوکاری کی سمجھ نہیں رکھتے۔