یرمِیاہ 46 URD

کرکمِیس کے مقام پر مِصر کی شکست

1 خُداوند کا کلام جو یَرمِیا ہ نبی پر اقوام کی بابت نازِل ہُؤا۔

2 مِصر کی بابت :۔ شاہِ مِصر فرعَون نِکو ہ کی فَوج کی بابت جو دریایِ فُرا ت کے کنارے پر کرکمِیس میں تھی جِس کو شاہِ بابل نبُوکَدر ضر نے شاہِ یہُودا ہ یہُویقِیم بِن یوسیا ہ کے چَوتھے برس میں شِکست دی۔

3 سِپر اور ڈھال کو تیّار کرواور لڑائی پر چلے آؤ۔

4 گھوڑوں پر ساز لگاؤ ۔اَے سوارو! تُم سوار ہو اور خَود پہن کر نِکلو۔نیزوں کو صَیقل کرو۔بکتر پہنو۔

5 مَیں اُن کو گھبرائے ہُوئے کیوں دیکھتا ہُوں؟وہ پلٹ گئے۔ اُن کے بہادُروں نے شِکستکھائی ۔وہ بھاگ نِکلے اور پِیچھے پِھر کر نہیں دیکھتےکیونکہ چاروں طرف خَوف ہے خُداوند فرماتا ہے۔

6 نہ سبُکپا بھاگنے پائے گانہ بہادُر بچ نِکلے گا ۔شِمال میں دریایِ فُرا ت کے کنارے اُنہوں نےٹھوکر کھائی اور گِر پڑے۔

7 یہ کَون ہے جو دریایِ نِیل کی مانِند بڑھا چلا آتا ہے۔جِس کا پانی سَیلاب کی مانِند مَوجزن ہے؟۔

8 مِصر نِیل کی طرح اُٹھتا ہے اور اُس کا پانی سَیلابکی مانِند مَوجزن ہےاور وہ کہتا ہے کہ مَیں چڑُھوں گا اور زمِین کو چُھپالُوں گا ۔مَیں شہروں کو اور اُن کے باشِندوں کو نیست کردُوں گا۔

9 گھوڑے برانگیختہ ہوں ۔ رتھ ہوا ہو جائیںاور کُو ش و فُو ط کے بہادُر جو سِپر بردار ہیںاور لُودی جو کمان کشی اور تِیر اندازی میں ماہِرہیں نِکلیں۔

10 کیونکہ یہ خُداوند ربُّ الافواج کا دِنیعنی اِنتقام کا روز ہےتاکہ وہ اپنے دُشمنوں سے اِنتقام لے ۔پس تلوار کھا جائے گی اور سیر ہو گیاور اُن کے خُون سے مست ہو گیکیونکہ خُداوند ربُّ الافواج کے لِئے شِمالیسرزمِین میںدریایِ فُرا ت کے کنارے ایک ذبِیحہ ہے۔

11 اَے کُنواری دُخترِ مِصر ! جِلعاد کو چڑھ جا اوربلسان لے ۔تُو بے فائِدہ طرح طرح کی دوائیں اِستعمالکرتی ہے ۔تُو شِفا نہ پائے گی۔

12 قَوموں نے تیری رُسوائی کا حال سُنااور زمِین تیرے نالہ سے معمُور ہو گئیکیونکہ بہادُر ایک دُوسرے سے ٹکرا کر باہمگِر گئے۔

نبُوکد رضر (نبُوکدنضر )کی آمد

13 وہ کلام جو خُداوند نے یَرمِیا ہ نبی کو شاہِ بابل نبُوکدر ضر کے آنے اور مُلکِ مِصر کو شِکست دینے کے بارے میں فرمایا۔

14 مِصر میں آشکارا کرو ۔مِجدا ل میں اِشتہار دو ہاں نُوف اوتحفخِیس میںمُنادی کرو ۔کہو کہ اپنے آپ کو تیّار کرکیونکہ تلوار تیری چاروں طرف کھائے جاتی ہے۔

15 تیرے بہادُر کیوں بھاگ گئے؟وہ کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ خُداوند نے اُن کوگِرا دِیا۔

16 اُس نے بُہتوں کو گُمراہ کِیا ۔ ہاں وہ ایک دُوسرےپر گِر پڑےاور اُنہوں نے کہااُٹھو ہم مُہلک تلوار کے ظُلم سےاپنے لوگوں میں اور اپنے وطن کو پِھرجائیں۔

17 وہ وہاں چِلاّئے کہ شاہِ مِصر فِرعَو ن برباد ہُؤا۔اُس نے مُقرّرہ وقت کو گُذر جانے دِیا۔

18 وہ بادشاہ جِس کا نام ربُّ الافواج ہے یُوں فرماتاہے کہمُجھے اپنی حیات کی قَسم جَیسا تبُور پہاڑوں میںاور جَیسا کرمِل سمُندر کے کنارے ہےوَیسا ہی وہ آئے گا۔

19 اَے بیٹی جو مِصر میں رہتی ہے! اَسِیری میں جانےکا سامان کرکیونکہ نُوف وِیران اور بھسم ہو گا ۔اُس میں کوئی بسنے والا نہ رہے گا۔

20 مِصر نِہایت خُوب صُورت بچِھیا ہے لیکن شِمالسے تباہی آتی ہے بلکہ آ پُہنچی۔

21 اُس کے مزدُور سِپاہی بھی اُس کے درمِیان موٹےبچھڑوں کی مانِند ہیںپر وہ بھی رُوگردان ہُوئے ۔ وہ اِکٹّھے بھاگے ۔وہ کھڑے نہ رہ سکےکیونکہ اُن کی ہلاکت کا دِن اُن پر آ گیا ۔ اُن کیسزا کا وقت آ پُہنچا۔

22 وہ سانپ کی مانِند چلچلائے گیکیونکہ وہ فَوج لے کر چڑھائی کریں گےاور کُلہاڑے لے کر لکڑہاروں کی مانِند اُس پرچڑھ آئیں گے۔

23 وہ اُس کا جنگل کاٹ ڈالیں گے ۔ اگرچہ وہ اَیساگھنا ہےکہ کوئی اُس میں سے گُذر نہیں سکتاخُداوند فرماتا ہے کیونکہ وہ ٹِڈّیوں سے زِیادہبلکہ بے شُمار ہیں۔

24 دُخترِ مِصر رُسوا ہو گی۔وہ شِمالی لوگوں کے حوالہ کی جائے گی۔

25 ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا فرماتا ہے دیکھ مَیں آمُو نِ نُو کو اور فرعو ن اور مِصر اور اُس کے معبُودوں اور اُس کے بادشاہوں کو یعنی فرعون اور اُن کو جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں سزا دُوں گا۔

26 اور مَیں اُن کو اُن کے جانی دُشمنوں اور شاہِ بابل نبُوکدر ضر اور اُس کے مُلازِموں کے حوالہ کر دُوں گا لیکن اِس کے بعد وہ پِھر اَیسی آباد ہو گی جَیسی اگلے دِنوں میں تھی خُداوند فرماتا ہے۔

خُداوند اپنے لوگوں کو بچائے گا

27 لیکن اَے میرے خادِم یعقُو ب ہِراسان نہ ہو اوراَے اِسرائیل گھبرا نہ جاکیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سےاور تیری اَولاد کو اُن کی اَسِیری کی زمِین سےرہائی دُوں گااور یعقُو ب واپس آئے گا اور آرام و راحتسے رہے گااور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔

28 اَے میرے خادِم یعقُو ب ہِراسان نہ ہو خُداوندفرماتا ہے کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں ۔اگرچہ مَیں اُن سب قَوموں کو جِن میں مَیں نےتُجھے ہانک دِیا نیست و نابُود کرُوںتَو بھی مَیں تُجھے نیست و نابُود نہ کرُوں گابلکہ مُناسِب تنبِیہہ کرُوں گا اور ہرگِز بے سزا نہچھوڑُوں گا۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52