یرمِیاہ 31 URD

اِسرائیل کی وطن واپسی

1 خُداوند فرماتا ہے مَیں اُس وقت اِسرائیل کے سب گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔

2 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اِسرائیل میں سے جو لوگ تلوار سے بچے جب وہ راحت کی تلاش میں گئے تو بیابان میں مقبُول ٹھہرے۔

3 خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔

4 اَے اِسرائیل کی کُنواری! مَیں تُجھے پِھر آباد کرُوں گا اور تو آباد ہو جائے گی ۔ تُو پِھر دف اُٹھا کر آراستہ ہو گی اور خُوشی کرنے والوں کے ناچ میں شامِل ہونے کو نِکلے گی۔

5 تُو پِھرسامرِ یہ کے پہاڑوں پر تاکِستان لگائے گی ۔ باغ لگانے والے لگائیں گے اور اُس کا پَھل کھائیں گے۔

6 کیونکہ ایک دِن آئے گا کہ افرائِیم کی پہاڑِیوں پر نِگہبان پُکاریں گے کہ اُٹھو ہم صِیُّون پر خُداوند اپنے خُدا کے حضُور چلیں۔

7 کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہیعقُو ب کے لِئے خُوشی سے گاؤ اور قَوموں کیسرتاج کے لِئے للکارو ۔مُنادی کرو ۔ حمد کرو اور کہواَے خُداوند اپنے لوگوں کو یعنی اِسرائیل کےبقِیّہ کو بچا۔

8 دیکھو مَیں شِمالی مُلک سے اُن کو لاؤُں گااور زمِین کی سرحدّوں سے اُن کو جمع کرُوں گااور اُن میں اندھے اور لنگڑےاور حامِلہ اور زچّہ سب ہوں گے ۔اُن کی بڑی جماعت یہاں واپس آئے گی۔

9 وہ روتے اور مُناجات کرتے ہُوئے آئیں گے ۔مَیں اُن کی راہبری کرُوں گا ۔ مَیں اُن کو پانیکی ندِیوں کی طرفراہِ راست پر چلاؤُں گا جِس میں وہ ٹھوکر نہکھائیں گےکیونکہ مَیں اِسرائیل کا باپ ہُوں اور افرائِیممیرا پہلوٹھا ہے۔

10 اَے قَومو! خُداوند کا کلام سُنواور دُور کے جزِیروں میں مُنادی کرو اور کہو کہجِس نے اِسرائیل کو تِتّربِتّر کِیا وُہی اُسے جمعکرے گااور اُس کی اَیسی نِگہبانی کرے گا جَیسی گڈریا اپنےگلّہ کی۔

11 کیونکہ خُداوند نے یعقُو ب کا فِدیہ دِیا ہے اور اُسےاُس کے ہاتھ سے جو اُس سے زورآور تھا رہائیبخشی ہے۔

12 پس وہ آئیں گے اور صِیُّون کی چوٹی پر گائیں گےاور خُداوند کی نِعمتوںیعنی اناج اور مَے اور تیلاور گائے بَیل کے اور بھیڑ بکری کے بچّوں کیطرف اِکٹّھے رواں ہوں گےاور اُن کی جان سیراب باغ کی مانِند ہو گیاور وہ پِھر کبھی غم زدہ نہ ہوں گے۔

13 اُس وقت کُنواریاںاور پِیر و جوان خُوشی سے رقص کریں گےکیونکہ مَیں اُن کے غم کو خُوشی سے بدل دُوں گا اوراُن کو تسلّی دے کر غم کے بعد شادمانکرُوں گا۔

14 اور مَیں کاہِنوں کی جان کو چِکنائی سے سیر کرُوں گااور میرے لوگ میری نِعمتوں سے آسُودہ ہوں گےخُداوند فرماتا ہے۔

اِسرائیل پر خُداوند کی رحمت

15 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہرامہ میں ایک آواز سُنائی دی ۔ نَوحہ اور زارزار رونا ۔راخِل اپنے بچّوں کو رو رہی ہےوہ اپنے بچّوں کی بابت تسلّی پذِیر نہیں ہوتیکیونکہ وہ نہیں ہیں۔

16 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اپنی زاری کی آواز کو روکاور اپنی آنکھوں کو آنسُوؤں سے باز رکھکیونکہ تیری مِحنت کے لِئے اجر ہےخُداوند فرماتا ہے اور وہ دُشمن کے مُلک سےواپس آئیں گے۔

17 اور خُداوند فرماتا ہےتیری عاقِبت کی بابت اُمّیدہے کیونکہ تیرے بچّےپِھر اپنی حدُود میں داخِل ہوں گے۔

18 فی الحقِیقت مَیں نے افرائِیم کو اپنے آپ پر یُوںماتم کرتے سُنا کہتُو نے مُجھے تنبِیہہ کی اور مَیں نے اُس بچھڑے کیمانِند جو سِدھایا نہیں گیا تنبِیہہ پائی ۔تُو مُجھے پھیر تو مَیں پِھرُوں گاکیونکہ تُو ہی میرا خُداوند خُدا ہے۔

19 کیونکہ پِھرنے کے بعد مَیں نے تَوبہ کیاور تربِیّت پانے کے بعد مَیں نے اپنی ران پرہاتھ مارا ۔مَیں شرمِندہ بلکہ پریشان خاطِر ہُؤااِس لِئے کہ مَیں نے اپنی جوانی کی ملامتاُٹھائی تھی۔

20 کیا افرائِیم میرا پِیارا بیٹا ہے؟کیا وہ پسندِیدہ فرزند ہے؟کیونکہ جب جب مَیں اُس کے خِلاف کُچھکہتا ہُوںتو اُسے جی جان سے یاد کرتا ہُوں ۔اِس لِئے میرا دِل اُس کے لِئے بیتاب ہے ۔مَیں یقِیناً اُس پر رحمت کرُوں گا خُداوندفرماتا ہے۔

21 اپنے لِئے سُتُون کھڑے کر ۔ اپنے لِئے کھمبے بنا ۔اُس شاہراہ پر دِل لگا ۔ہاں اُسی راہ سے جِس سے تُو گئی تھی واپس آ ۔اَے اِسرائیل کی کُنواری اپنے اِن شہروں میںواپس آ۔

22 اَے برگشتہ بیٹی تُو کب تک آوارہ پِھرے گی؟کیونکہ خُداوند نے زمِین پر ایک نئی چِیز پَیداکی ہے کہعَورت مَرد کی حِمایت کرے گی۔

مُستقبِل میں خُداکے لوگوں کی خُوش حالی

23 ربُّ الافواج اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جب مَیں اُن کے اسِیروں کو واپس لاؤُں گا تو وہ یہُودا ہ کے مُلک اور اُس کے شہروں میں پِھریُوں کہیں گےاَے صداقت کے مسکن!اَے کوہِ مُقدّس خُداوند تُجھے برکت بخشے۔

24 اور یہُودا ہ اور اُس کے سب شہر اُس میں اِکٹّھے سکُونت کریں گے ۔ کِسان اور وہ جو گلّے لِئے پِھرتے ہیں۔

25 کیونکہ مَیں نے تھکی جان کو آسُودہ اور ہر غمگِین رُوح کو سیر کِیا ہے۔

26 اَب مَیں نے بیدار ہو کر نِگاہ کی اور میری نِیند میرے لِئے مِیٹھی تھی۔

27 دیکھو وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اِسرائیل کے گھر میں اور یہُودا ہ کے گھر میں اِنسان کا بِیج اور حَیوان کا بِیج بوؤُں گا۔

28 اور خُداوند فرماتا ہے جِس طرح مَیں نے اُن کی گھات میں بَیٹھ کر اُن کو اُکھاڑا اور ڈھایا اور گِرایا اور برباد کِیا اور دُکھ دِیا اُسی طرح مَیں نِگہبانی کر کے اُن کو بناؤُں گا اور لگاؤُں گا۔

29 اُن ایّام میں پِھر یُوں نہ کہیں گے کہباپ دادا نے کچّے انگُور کھائےاور اَولاد کے دانت کھٹّے ہو گئے۔

30 کیونکہ ہر ایک اپنی ہی بدکرداری کے سبب سے مَرے گا ۔ ہر ایک جو کچّے انگُور کھاتا ہے اُسی کے دانت کھٹّے ہوں گے۔

31 دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اِسرائیل کے گھرانے اور یہُودا ہ کے گھرانے کے ساتھ نیا عہد باندُھوں گا۔

32 اُس عہد کے مُطابِق نہیں جو مَیں نے اُن کے باپ دادا سے کِیا جب مَیں نے اُن کی دست گِیری کی تاکہ اُن کو مُلکِ مِصر سے نِکال لاؤُں اور اُنہوں نے میرے اُس عہد کو توڑا اگرچہ مَیں اُن کا مالِک تھا خُداوند فرماتا ہے۔

33 بلکہ یہ وہ عہد ہے جو مَیں اُن دِنوں کے بعد اِسرائیل کے گھرانے سے باندُھوں گا ۔ خُداوند فرماتا ہے مَیں اپنی شرِیعت اُن کے باطِن میں رکُھّوں گا اور اُن کے دِل پر اُسے لِکُھوں گا اور مَیں اُن کا خُدا ہُوں گا اور وہ میرے لوگ ہوں گے۔

34 اور وہ پِھر اپنے اپنے پڑوسی اور اپنے اپنے بھائی کو یہ کہہ کر تعلِیم نہیں دیں گے کہ خُداوند کو پہچانو کیونکہ چھوٹے سے بڑے تک وہ سب مُجھے جانیں گے خُداوند فرماتا ہے اِس لِئے کہ مَیں اُن کی بدکرداری کو بخش دُوں گا اور اُن کے گُناہ کو یاد نہ کرُوں گا۔

35 خُداوند جِس نے دِن کی روشنی کے لِئے سُورج کومُقرّر کِیااور جِس نے رات کی رَوشنی کے لِئے چاند اورسِتاروں کا نِظام قائِم کِیاجو سمُندر کو مَوجزن کرتا ہے جِس سے اُس کیلہریں شور کرتی ہیں یُوں فرماتا ہے۔اُس کا نام ربُّ الافواج ہے۔

36 خُداوند فرماتا ہے اگر یہ نِظام میرے حضُور سےمَوقُوف ہو جائےتو اِسرائیل کی نسل بھی میرے سامنے سے جاتیرہے گی کہ ہمیشہ تک پِھر قَوم نہ ہو۔

37 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اگر کوئی اُوپر آسمان کوناپ سکےاور نِیچے زمِین کی بُنیاد کا پتہ لگا لےتو مَیں بھی بنی اِسرائیل کواُن کے سب اعمال کے سبب سے رَدّ کر دُوں گاخُداوند فرماتا ہے۔

38 دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ یہ شہر حنن ایل کے بُرج سے کونے کے پھاٹک تک خُداوند کے لِئے تعمِیر کِیا جائے گا۔

39 اور پِھر جریب سِیدھی کوہِ جاریب پر سے ہوتی ہُوئی جوعا تہ کو گھیر لے گی۔

40 اور لاشوں اور راکھ کی تمام وادی اور سب کھیت قِدرُو ن کے نالے تک اور گھوڑے پھاٹک کے کونے تک مشرِق کی طرف خُداوند کے لِئے مُقدّس ہوں گے ۔ پِھر وہ ہمیشہ تک نہ کبھی اُکھاڑا نہ گِرایا جائے گا۔

ابواب

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52