یرمِیاہ 4:6-12 URD

6 تُم صِیُّون ہی میں جھنڈا کھڑا کرو ۔پناہ لینے کوبھاگو اور دیر نہ کروکیونکہ مَیں بلا اور ہلاکتِ شدِیدکو شِمال کیطرف سے لاتا ہُوں۔

7 شیرِ بَبر جھاڑِیوں سے نِکلا ہےاور قَوموں کے ہلاک کرنے والے نے کُوچکِیا ہے ۔وہ اپنی جگہ سے نِکلا ہے کہ تیری زمِین کو وِیرانکرےتاکہ تیرے شہر وِیران ہوںاور کوئی بسنے والا نہ رہے۔

8 اِس لِئے ٹاٹ اوڑھ کر چھاتی پِیٹو اور واوَیلا کروکیونکہ خُداوند کا قہرِ شدِیدہم پر سے ٹل نہیں گیا۔

9 اور خُداوند فرماتا ہے اُس وقت یُوں ہو گا کہ بادشاہ اور سردار بے دِل ہو جائیں گے اور کاہِن حَیرت زدہ اور نبی سراسِیمہ ہوں گے۔

10 تب مَیں نے کہا افسوس اَے خُداوند خُدا یقِیناً تُو نے اِن لوگوں اور یروشلیِم کو یہ کہہ کر دغا دی کہ تُم سلامت رہو گے حالانکہ تلوار جان تک پُہنچ گئی ہے۔

11 اُس وقت اِن لوگوں اور یروشلیِم سے یہ کہا جائے گاکہ بیابان کے پہاڑوں پر سے ایک خُشک ہوا میری دُخترِ قَوم کی طرف چلے گی ۔ اُسانے اور صاف کرنے کے لِئے نہیں۔

12 بلکہ وہاں سے ایک نِہایت تُند ہوا میرے لِئے چلے گی ۔ اب مَیں بھی اُن پر فتویٰ دُوں گا۔