22 خُداوند نے اِنتظامِ عالَم کے شرُوع میںاپنی قدِیمی صنعتوں سے پہلے مُجھے پَیداکِیا۔
23 مَیں ازل سے یعنی اِبتدا ہی سے مُقرّر ہُوئی۔اِس سے پہلے کہ زمِین تھی۔
24 مَیں اُس وقت پَیدا ہُوئی جب گہراؤ نہ تھے۔جب پانی سے بھرے ہُوئے چشمے بھی نہ تھے ۔
25 مَیں پہاڑوں کے قائِم کِئے جانے سے پہلےاور ٹِیلوں سے پہلے خلق ہُوئی۔
26 جبکہ اُس نے ابھی نہ زمِین کو بنایا تھا نہ مَیدانوں کواور نہ زمِین کی خاک کی اِبتدا تھی ۔
27 جب اُس نے آسمان کو قائِم کِیا مَیں وہِیں تھی۔جب اُس نے سمُندر کی سطح پر دائِرہ کھینچا۔
28 جب اُس نے اُوپر افلاک کو اُستوارکِیااور گہراؤ کے سوتے مضبُوط ہو گئے۔