یرمِیاہ 1:7-13 URD

7 لیکن خُداوند نے مُجھے فرمایا یُوں نہ کہہ کہ مَیں بچّہ ہُوں کیونکہ جِس کِسی کے پاس مَیں تُجھے بھیجُوں گاتُو جائے گا اور جو کُچھ مَیں تُجھے فرماؤُں گا تُو کہے گا۔

8 تُواُن کے چِہروں کو دیکھ کر نہ ڈر کیونکہ خُداوند فرماتاہے مَیں تُجھے چُھڑانے کو تیرے ساتھ ہُوں۔

9 تب خُداوند نے اپنا ہاتھ بڑھا کر میرے مُنہ کو چُھؤا اور خُداوند نے مُجھے فرمایا دیکھ مَیں نے اپنا کلام تیرے مُنہ میں ڈا ل دِیا۔

10 دیکھ آج کے دِن مَیں نے تُجھے قَوموں پر اور سلطنتوں پر مُقرّر کِیا کہ اُکھاڑے اور ڈھائے اور ہلاک کرے اور گِرائے اور تعمِیر کرے اور لگائے۔ دورویائیں

11 پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا اَے یرمِیا ہ تُو کیا دیکھتا ہے؟مَیں نے عرض کی کہ بادام کے درخت کی ایک شاخ دیکھتا ہُوں۔

12 اور خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ تُو نے خُوب دیکھا کیونکہ مَیں اپنے کلام کو پُورا کرنے کے لِئے بیدار رہتا ہُوں۔

13 دُوسری بار خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا تُو کیا دیکھتا ہے؟مَیں نے عرض کی کہ اُبلتی ہُوئی دیگ دیکھتا ہُوں جِس کا مُنہ شِمال کی طرف سے ہے۔