یرمِیاہ 2:5-11 URD

5 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہتُمہارے باپ دادا نے مُجھ میں کَونسی بے اِنصافی پائیجِس کے سبب سے وہ مُجھ سے دُور ہو گئےاور بُطلان کی پیرَوی کر کے باطِل ہُوئے؟۔

6 اور اُنہوں نے یہ نہ کہا کہخُداوند کہاں ہےجو ہم کومُلکِ مِصر سے نِکال لایااور بیابان اور بنجر اور گڑھوں کی زمِین میں سےخُشکی اور مَوت کے سایہ کی سرزمِین میں سےجہاں سے نہ کوئی گُذرتا اور نہ کوئی بُود و باشکرتا تھا ہم کو لے آیا؟۔

7 اور مَیں تُم کو باغوں والی زمِین میں لایاکہ تُم اُس کے میوے اور اُس کے اچّھے پَھل کھاؤلیکن جب تُم داخِل ہُوئےتو تُم نے میری زمِین کو ناپاک کر دِیا اور میریمِیراث کو مکرُوہ بنایا۔

8 کا ہِنوں نے نہ کہا کہخُداوند کہاں ہے؟اور اہلِ شرِیعت نے مُجھے نہ جانااور چرواہوں نے مُجھ سے سرکشی کیاور نبِیوں نے بعل کے نام سے نبُوّت کیاور اُن چِیزوں کی پَیروی کی جِن سے کُچھ فائِدہنہیں۔

9 اِس لِئے خُداوند فرماتا ہے مَیں پِھر تُم سے جھگڑُوں گااور تُمہارے بیٹوں کے بیٹوں سے جھگڑا کرُوں گا۔

10 کیونکہ پار گُذر کر کِتّیِم کے جزِیروں میں دیکھواور قِیدا رمیں قاصِد بھیج کر دریافت کرواور دیکھو کہ اَیسی بات کہِیں ہُوئی ہے؟۔

11 کیا کِسی قَوم نے اپنے معبُودوں کو حالانکہ وہ خُدانہیں بدل ڈالا؟پر میری قَوم نے اپنے جلال کو بے فائِدہ چِیزسے بدلا۔