یرمِیاہ 22:17-23 URD

17 پر تیری آنکھیں اور تیرا دِل فقط لالچاور بے گُناہ کا خُون بہانےاور ظُلم و سِتم پر لگے ہیں۔

18 اِسی لِئے خُداوند یہُو یقِیم شاہِ یہُودا ہ بِن یوسیا ہ کی بابت یُوں فرماتا ہے کہاُس پر ہائے میرے بھائی!یا ہائے بہن! کہہ کرماتم نہیں کریں گے ۔اُس کے لِئے ہائے آقا! یا ہائے مالِک! کہہ کرنَوحہ نہیں کریں گے۔

19 اُس کا دفن گدھے کا سا ہو گا ۔اُس کو گھسِیٹ کر یروشلیِم کے پھاٹکوں کے باہرپھینک دیں گے۔

20 تُو لُبنا ن پر چڑھ جا اور چِلاّاور بسن میں اپنی آواز بُلند کراور عبارِیم پر سے نالہ کرکیونکہ تیرے سب چاہنے والے مارے گئے۔

21 مَیں نے تیری اِقبال مندی کے ایّام میں تُجھ سےکلام کِیاپر تُو نے کہا مَیں نہ سنُوں گی ۔تیری جوانی سے تیری یِہی چال ہےکہ تُو میری آواز کو نہیں سُنتی۔

22 ایک آندھی تیرے چرواہوں کو اُڑا لے جائے گیاور تیرے عاشِق اَسِیری میں جائیں گے ۔تب تُو اپنی ساری شرارت کے لِئےشرمسار اور پشیمان ہو گی۔

23 اَے لُبنا ن کی بسنے والی جو اپنا آشیانہ دیوداروںپر بناتی ہےتُو کَیسی عاجِز ہو گی جب تُو زچّہ کی مانِند دردِ زِہمیں مُبتلا ہو گی!۔