16 کہ وہ پِئیں اور لڑکھڑائیں اور اُس تلوار کے سبب سے جو مَیں اُن کے درمِیان چلاؤُں گا بے حواس ہوں۔
17 اِس لِئے مَیں نے خُداوند کے ہاتھ سے وہ پِیالہ لِیا اور اُن سب قَوموں کو جِن کے پاس خُداوند نے مُجھے بھیجا تھا پِلایا۔
18 یعنی یروشلیِم اور یہُودا ہ کے شہروں کو اور اُس کے بادشاہوں اور اُمرا کو تاکہ وہ برباد ہوں اور حَیرانی اور سُسکار اور لَعنت کا باعِث ٹھہریں جَیسے اب ہیں۔
19 شاہِ مِصر فِرعو ن کو اور اُس کے مُلازِموں اور اُسکے اُمرا اور اُس کے سب لوگوں کو۔
20 اورسب مِلے جُلے لوگوںاور عُوض کی زمِین کے سب بادشاہوںاور فلِستِیوں کی سرزمِین کے سب بادشاہوںاور اسقلُو ن اور غزّہ اور عقرُو ن اوراشدُود کےباقی لوگوں کو۔
21 ادُو م اور موآ ب اور بنی عمُّون کو۔
22 اور صُور کے سب بادشاہوں اور صَیدا کے سببادشاہوںاور سمُندر پار کے بحری مُمالِک کے بادشاہوں کو۔