یرمِیاہ 30:4-10 URD

4 اور وہ باتیں جو خُداوند نے اِسرائیل اور یہُودا ہ کی بابت فرمائِیں یہ ہیں۔

5 کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ ہم نے ہڑبڑی کیآواز سُنی ۔خَوف ہے اور سلامتی نہیں۔

6 اب پُوچھو اور دیکھوکیا کبھی کِسی مَرد کو دردِ زِہ لگا؟کیا سبب ہے کہ مَیں ہر ایک مَرد کو زچّہ کی مانِنداپنے ہاتھ کمر پر رکھّے دیکھتا ہُوںاور سب کے چِہرے زرد ہو گئے ہیں؟۔

7 افسوس! وہ دِن بڑا ہے ۔ اُس کی مِثال نہیں ۔وہ یعقُو ب کی مُصِیبت کا وقت ہےپر وہ اُس سے رہائی پائے گا۔

8 اور اُس روز یُوں ہو گا ربُّ الافواج فرماتا ہے کہ مَیں اُس کا جُؤا تیری گردن پر سے توڑُوں گا اور تیرے بندھنوں کو کھول ڈالُوں گا اور بیگانے پِھر تُجھ سے خِدمت نہ کرائیں گے۔

9 پر وہ خُداوند اپنے خُدا کی اور اپنے بادشاہ داؤُد کی جِسے مَیں اُن کے لِئے برپا کرُوں گا خِدمت کریں گے۔

10 اِس لِئے اَے میرے خادِم یعقُو ب ہِراسان نہ ہوخُداوند فرماتا ہے اور اَے اِسرائیل گھبرا نہ جاکیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سےاور تیری اَولاد کو اَسِیری کی سرزمِین سےچُھڑاؤں گااور یعقُو ب واپس آئے گا اور آرام و راحتسے رہے گااور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔